نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہےکہ اساتذہ کا کردار طلباء اور سماج کی تشکیل میں بہت اہم ہوتا ہے ۔ وہ آج حیدر آباد میں شری سرسوتی ودیاپیٹھ کے سابق طلباء کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیئرمین جناب کے سوامی گوڑ اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کلاس روم مادر رحم کے مانند ہے اور ہر شخص کو تعلیم کو اہمیت دینا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم علم فراہم کرے گی اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء میں علم ، صدقہ اور سالمیت کا سبق جاگزیں کریں ۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طالب علموں کو منطق اور سائنسی تصورات کی ایسی تعلیم دینا سیکھیں جس کے ساتھ وہ آگے بڑھیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ ہندوستان کو رواداری کا سبق دیں چونکہ یہ ہندوستانی ثقافت میں رواداری کا عہد ہے۔ ہر فرد کو اپنی ماں ، مقام پیدائش ، مادری زبان اور مادر وطن کو یاد رکھنا چاہیے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے لوگوں سے فطرت کے تحفظ کی اپیل کی۔