27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تین طلاق سے متعلق بل سے متعلق خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کی وضاحت

Urdu News

17، دسمبر، 2017 کو انڈین ایکسپریس میں دیے گئے ایک مضمون میں ’’تین طلاق‘‘ پر خواین و بچوں کی ترقی کی وزارت کے موقف کو متضاد طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ مضمون شرارت انگیز اور حقیقت میں گمراہ کن ہے۔

وزارت نے ہمیشہ تین طلاق کی مخالفت کی ہے۔ معزز وزیر ،محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے جنوری 2017 میں تین طلاق کے موضوع پر بات چیت کرنے کے لیے وزراء کا ایک گروپ  تشکیل دینے کی گزارش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں ’’تین طلاق‘‘ کے کیس میں وزارت جواب دہندہ تھی۔  خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت نے فوری طلاق کو مجرمانہ فعل قرار دینے  کے لیے،  کابینہ کی تجویز کی پوری طرح سے حمایت کی ہے۔

مرکزی کابینہ نے جمعہ کو ایک بل منظور کیا جو فوری طور پر تین طلاق کو مجرمانہ – گناہ کے زمرے میں رکھتا ہے اور فوری طلاق کے لیے ایک مسلم شوہر کو تین سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

کسی بھی شکل میں تین طلاق پر – زبانی، تحریری و الیکٹرانک طور پر – پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اسے سنگین  جرم قرار دیا گیا ہے۔ یہ بل متاثرہ مسلم خواتین، اس پر منحصر بچوں کو گزارہ بھتہ بھی دستیاب کراتا ہے اور نابالغ بچوں کو  تحفظ سے متعلق حقوق فراہم کرتا ہے۔

 وزارت، مسلم خواتین کو سماجی اور قانونی طور  سے بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور ان کے تعاون کے لیے اس نے اپناموقف  ہمیشہ مضبوط رکھا ہے۔ لہذا ، انڈین ایکسپریس میں شائع خبر، وزارت کی نظریات کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ متعلقہ اخبار کے ذریعے اس سنگین اور پیچیدہ موضوع پر مضمون دیشائع کرنے سے  پہلے وضاحت طلب  کرنے کے لیے  وزارت سے رابطہ کرنا  چاہیے تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More