16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم ایس ایم ای کے لئے جی ایس ٹی پر بلا رکاوٹ عمل درآمد کی غرض سے حکومت کی طرف سے کئے گئے پیشگی اقدامات

Urdu News

نئی دہلی؍ ایم ایس  ایم ای کے لئے جی ایس ٹی پر بلارکاوٹ عمل درآمد کی غرض سے حکومت نے بہت سے پیشگی اقدامات کئے ہیں۔ جن میں مندرجہ ذیل اقدامات بھی شامل ہیں:

  1. کھادی کے اس کپڑے کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جسے کھادی ودیہی صنعت سےمتعلق کمیشن (کے وی آئی سی) اور کے وی آئی سی کی طرف سے سرٹیفکیٹ شدہ ادارہ؍دکانوں کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔
  2. ایم ایس ایم ای کے ذریعہ تیار کردہ وہ زیادہ تر اشیاء جنہیں اس نے 28 فیصد ٹیکس سلیب کے تحت تیار کیا ہے، انہیں نچلی سلیب میں شامل کرنا۔
  3. کمپوزیشن لیوی میں 150 لاکھ روپے سالانہ کی مجموعی تجارت تک توسیع کرنا۔
  4. جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ ان کارخانوں کی طرف سے سہ ماہی ریٹرن بھرنے کا اقدام جن کی مجموعی تجارت سالانہ 150 لاکھ روپے یا اس سے کم ہے۔
  5. ریزرو چارج کے نظام کو مارچ 2018 تک معطل رکھنا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More