16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منی پور کے طلباء کے ایک گروپ کی داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی؍42  ویں آسام رائفلز کے زیر اہتمام منعقد نیشنل انٹیگریشن  ٹور میں شرکت کرنے والے منی پور کے بشنو پور ضلع کے 18 طلباء پر مشتمل ایک گروپ نے آج یہاں داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو سے ملاقات کی۔اس ٹور کا اہتمام 14 تا 26 دسمبر 2017، قومی دارالحکومت ا ور آگرہ کے لئے کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے آپریشن سدبھاؤنا کے تحت نیشنل انٹیگریشن ٹور کے انعقاد کے لئے آسام رائفلز کی ستائش کی۔ آپریشن سدبھاؤنا کے تحت دور دراز کے علاقوں کے طلباء کو ایک موقع دیا جاتا ہے کہ وہ بھارت  کی عظمت کو دریافت کرنے کے لئے قومی دارالحکومت اور دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کریں۔

طلبا سے بات چیت کے دوران جناب رجیجو نے کہا کہ نیشنل انٹیگریشن ٹور آسام رائفلز کے ذریعے شروع کی گئی ایک اچھی پہل ہے، کیونکہ ان طلباء کی اکثریت نے ریاست سے باہر کے علاقوں کا پہلی بار دورہ کیا ہے۔ انہوں نے طلبا ء  سے اپیل کی کہ جب وہ واپس اپنے گھر جائیں تو وہ اپنے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ اپنے سفری تجربات کو بانٹیں۔

نیشنل انٹیگریشن ٹور کا مقصد ہم آہنگی اور بیداری کو فروغ دینا ہے۔ اس ٹور کا مقصد طلباء کوملک سے جوڑنا اور کثرت میں وحدت کے تصور کو فروغ دینا ہے۔طلباء تاج محل، فتح پور سیکری، آگرہ اور دہلی کے قلعے، راج گھاٹ، انڈیا گیٹ، نیشنل میوزیم، پرگتی میدان اور دہلی میٹرو جیسےاہم مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More