17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے کے ذریعے ہریانہ میں فرضی زلزلے کیلئے آزمائشی مشق

Urdu News

نئی دہلی، آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی، این ڈی ایم اے نے کسی قدرتی آفت کے دوران ریاستی حکومت کے اقدامات کے نظام اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ہریانہ میں ریاست گیر سطح پر فرضی زلزلے سے نمٹنے کی آزمائشی مشق انجام دی۔ یہ مشقیں ہریانہ کی ریاستی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی، ایس  ڈی ایم اے کے اشتراک سے انجام دی گئیں۔

ان مشقوں میں ظاہر کیا گیا کہ یہ زلزلہ ریختہ پیماں پر 6.8 شدت کا تھا اور یہ جے پور رج اور سوہنا کی فالٹ لائن کے قریب مغربی گروگرام میں مرکوز تھا۔

آزمائشی مشقیں اسپتالوں، شاپنگ مال، اسکولوں، کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں، مضر یونٹوں سمیت 22 اضلاع میں پھیلے 122 مقامات پر انجام دی گئیں تاکہ وسائل کو بروئے کار لانے اور تیزی کے ساتھ متاثر ہ لوگوں تک پہنچنے کی انتظامیہ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے اور اس کا جائزہ لیا جاسکے۔

ریاست گیر سطح پر یہ مشقیں ایک سائرن کے ساتھ شروع ہوئیں جو زلزلہ آنے کا اشارہ تھا۔ اس کو سنتے ہی ہر شخص میزوں یعنی دیگر چیزوں کے نیچے چھپنے لگا اور اپنے سروں کو بچانے لگا۔ زلزلے کے جھٹکے رکنے کے بعد لوگوں کو باہر نکالنے کی مشقیں کی گئیں جس کے فورا بعد ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) کو سرگرم کردیا گیا۔

اس کےساتھ ہی ضلع کی سطح پر ای او سیز کو بھی سرگرم کیا گیا ۔ تباہی کا تجزیہ کیا گیا ، حادثات سے متعلق کمانڈروں کے تحت بچاؤ ٹیمیں تیار کی گئیں اور انہیں متعلقہ مقامات کے لئے روانہ کیا گیا۔ بچاؤ کی مشقیں مختلف ایجنسیوں جیسے ٹریفک کنٹرول، آگ بجھانے والا محکمہ، ایمبولنس، پولیس اور سول ڈیفنس کے لوگوں کے اشتراک سے انجام دی گئیں جس میں ملبے میں دبے لوگوں کو بچایا گیا اور انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتالوں میں بھیجا گیا۔

مشقوں کے بعد این ڈی ایم اے نے اس کا تجزیہ کیا جس میں تمام متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ فو ج کے آزاد مشاہدین نے اپنی رائے اور رد عمل  پیش کیا اور امدادی اقدامات کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے مشورے کئے۔

آج کی مشقیں 6 دسمبر 2017 کو منعقد معلومات فراہم کرنےو الی کانفرنس کے بعد انجام دی گئی ہیں۔ 19 دسمبر کو  بھی ایک تال میل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا اور کل بھی ریاستی دارالحکومت میں تمام اضلاع کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز انجام دی گئی۔ پہلے سے تیاریوں کی یہ میٹنگیں مشقوں کی خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔

ہریانہ زلزلے خطرے والے زون نمبر 4، نمبر3 اور نمبر2 پر واقع ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی ہمالیہ کی ترائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں  تو ہریانہ میں بھی اس کا اثر محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں حالیہ ماضی میں تیزی سے صنعتی اور رہائشی شہرکاری میں اضافہ ہوا ہے اور یہاں زلزلے کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ یہ آزمائشی مشق اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایسی قدرتی آفت کی صورت میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More