نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے عوام کو کرسمس کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
ایک تہنیتی پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کرسمس ہمدردی اور معافی کے اقدار ، جس کی تعلیم خداوند یسوع مسیح نے انسانیت کی روشنی کے لیے دی ، کے تئیں ہمارے یقین کو پختہ کرتا ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے :
میں اپنے تمام ہم وطنوں کو کرسمس کے مبارک موقع پر والہانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
کرسمس خداوند یسوع مسیح کی ولادت کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ یہ تہوار ہمدردی اور معافی کے اقدار ، جس کی تعلیم خداوند یسوع مسیح نے انسانیت کی روشنی کے لیے دی ، کے تئیں ہمارے یقین کو پختہ کرتا ہے ۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوارہماری زندگی میں امن و یکجہتی اور خوشی لائے ۔ ’’