نئی دہلی؍ ہندوستان کے مفلسی اور دیوالیہ پن سے متعلق بورڈ (آئی بی بی آئی ) نے کمپنیز (درج رجسٹر مالیت اور جائزہ) رولز 2017 کے مطابق مالیت کا تعین کرنے والے دو درج رجسٹر اداروں کی شناخت کی ہے۔
انسٹی ٹیوشن آف اسٹیٹ مینجرس اینڈ اپرائزرز ‘‘اراضی اور عمارت’’ کے زمرے میں آنے والے اثاثوں میں سے ایک کے معاملات کو دیکھے گا جبکہ آئی او وی رجسٹرڈ ویلیورز فاؤنڈیشن ‘‘اراضی اور عمارت’’،‘‘پلانٹ اور مشینری’’ اور ‘‘تمسکات یا مالی اثاثوں کے زمرے کے تحت آنے والے تین اثاثوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرے گا’’۔
یہ درج رجسٹر ادارے تعلیمی کورسز کا جائزہ لیں گے اور افراط کوممبر شپ اور اسناد جاری کریں گے، اپنے ممبران کو ٹریننگ دیں گے اور درج رجسٹر ویلیوورز کے لئے جو اس کے ممبران ہیں، ضابطہ ا خلاق وضع کریں گےنیز ان پر عمل درآمد کریں گے۔