19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کا دورۂ کرناٹک : نمہنس کی تقریب برائے تقسیم اسناد سے کیا خطاب، کہا دفاعی صحت کے چیلنج کو پورا کرنا ایک قومی مشن ہونا چاہیے

Urdu News

نئی دہلی۔؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج نم ہنس (این آئی ایم ایچ اے این ایس) بنگلورو کی قریب برائے تقسیم اسناد میں شرکت کی اور مذکورہ تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ نم ہنس قومی اثاثہ ہے۔ اس کے پا س مربوط تعلیم اور طبی سائنس کے شعبے میں تحقیق کا اثاثہ ہے اور یہ طبی خدمات اور علاج و معالجہ کا نمایاں کام انجام دیتا ہے۔ ہر سال تقریباً سات لاکھ مریض بشمول غیر ملکی یہاں علاج کراتے ہیں۔ ہر ایک تین میں سے دو مریض کا تعلق غریب طبقہ سے ہوتا ہے۔ انہیں مفت اور بہت زیادہ سبسڈی والا علاج مہیا کرایا جاتا ہے۔ یہ بہت ہی قابل ستائش رکارڈ ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ دماغی اور نیورو سے متعلق مرض میں مبتلا مریضوں کو کلنک اور انکار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے نظر اندازی پیدا ہوتی ہے اور اس پر تبادلۂ خیال نہیں ہوتا۔ اس کے باعث کچھ معامعلوں میں از خود تشخیص کی جاتی ہے جس سے صورتحال مریز بگڑ جاتی ہے۔ ہمارے سماج کو اس کلنک سے لڑنا ہے ۔ ہمیں دفاعی صحت کے مسائل پر بحث کرنے کی ضرورت ہے اور ذہنی تناؤ جیسے امراض کا علاج اور اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ 2022 میں ہم آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے۔ ہمیں تب تک یہ یقینی بنانا ہے کہ جو شدید تناؤ کے مرض سے پریشان ہیں ان کا علاج ہو جائے اور انہیں طبی سہولیات تک رسائی مل جائے۔ انہوں نے اسے قومی مشن کے طور پر اپنانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری شعبے، ادارے اس میں اپنی خدمات پیش کریں۔ اس سلسلے میں نم ہنس جو کہ ہندوستان کا دماغی امراض سے متعلق بہت اہم ادارہ ہے، کو چاہیے کہ وہ روڈ میپ تیار کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی علاج کے علاوہ کونسیلنگ کی خدمات اور طریقہ کا مثلا یوگا اور وپاسنا کو بروئے کار لایا جائے تاکہ دماغی مسائل سے متعلق علاج میں مدد مل سکے۔

بنگلورو میں صدر جمہوریہ نے سیوا اتسو 2018 کا بھی افتتاح کیا۔ مذکورہ اتسو کا انعقاد ادمیہ چیتنا فاؤنڈیشن اور نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی آف کرناٹک اور نیشنل ہائی اسکول جو کہ سوسائٹی کی طرف سے چلایا جاتا ہے، نے کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے رام نگر ضلع میں واقع بڈاڈی کا سفر کیا اور وہاں امرتا انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ایند مینجمنٹ سائنسیز کا دورہ کیا اور بسویشور ویراشیوا ودیا وردھک (بی وی وی ) سنگھ کے 111 سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بی وی وی سنگھ نے تعلیم کے شعبے میں قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ اس وقت کرناٹک اور مہاراشٹر میں 150 تعلیمی ادارے چلا رہا ہے۔ ان میں 50 ہزار طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں ان میں نصف طالبات ہیں۔a

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More