نئی دہلی، نئے سال کے دن مرکزی وزیر داخلہ نے آج اتر کاشی ضلع میں ہمالیائی سرحد وں پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سطح سمندر سے 11636 فٹ اونچائی پر واقع نیلونگ سرحدی آؤٹ پوسٹ ( بی او پی ) پر تعینات آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے ملاقات کی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے برفیلی اونچائیوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ ذاتی گفتگو کی ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ایک سینک سبھا کے دوران آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ہمالیہ کی اونچائیوں پر منفی درجۂ حرارت میں سخت حالات کے تحت انجام دی گئی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہِم ویر اعلیٰ حوصلے کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور وزارتِ داخلہ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے ذریعے قوم کو دی گئی گراں قدر خدمات سے پوری طرح آگاہ ہیں ۔ انہوں نے ، انہیں یقین دلایا کہ وزارت فورس کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
آئی ٹی بی پی کے ڈی جی ، آر کے پچنندا اور دیگر سینئر عہدیدار جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ موجود تھے ۔ کل وزیر داخلہ نے اتر کاشی کے متلی میں یونٹ کے احاطے میں فیملی کوارٹر میں رہنے والے آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ کا یہ نیلونگ وادی کا پہلا دورہ تھا ۔ پچھلے سال ستمبر ۔ اکتوبر کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے دسہرے کے موقع پر مانا ، لپتھال اور رمکھم کے علاوہ آئی ٹی بی پی کی کوہ پیما ئی اور اسکیئنگ کے ادارے کا بھی دورہ کیا تھا ، جو جوشی مٹھ کے قریب ہے اور انہوں نے آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے ساتھ دسہرہ منایا تھا ۔