16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

50 کلو گرام بیگ کے بجائے45 کلو گرام بیگ کی دستیابی سے یوریا کی کھپت 10 فیصد تک کم ہو سکتی ہے: راؤ اندر جیت سنگھ

Urdu News

نئی دہلی؍ منصوبہ بندی اور کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں یوریا کی کھپت میں کٹوتی کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اختراعی حل پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کھادوں کے متوازن استعمال کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے کھادوں کے محکمے نے یوریاکے تمام گھریلو پروڈیوسرس(پیدا کرنے والوں)کے لیے یہ لازمی بتادیا ہے کہ وہ 100 فیصد نیم کوٹیڈ یوریا پیدا کریں۔ ملک میں ہی پیدا کی گئی یوریا درآمد شدہ یوریا دونوں کی تمام مقدار کو بالترتیب یکم ستمبر 2015 اور یکم دسمبر 2015 کو نیم سے کوٹ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیم کوٹ کرنے کا ابتدائی فائدہ یہ ہے کہ یوریا کے جاری ہونے کی رفتار ہلکی رہتی ہے، جس کے نتیجے میں نائیٹروجن استعمال کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔نائیٹروجن استعمال کی صلاحیت این یو ای کی وجہ سے نیم کوٹیڈ یوریا کی کھپت کم ہوتی ہے۔ جناب سنگھ نے بتایا کہ نیم کوٹیڈ یوریا این سی یو کے اضافی صلاحیت کی روشنی میں حکومت ہند نے 4 ستمبر 2017 کے نوٹیفیکشن کے مطابق موجودہ 50 کلو گرام کے بیگ کی جگہ یوریا کے 45 کلو گرام کے بیگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوریا کے نوٹوں کو چھ ماہ کی مدت دی گئی ہے تاکہ اس پالیسی کو خوش اسلوبی سے نافذ کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More