16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خوراک کی ڈبہ بندی کی ٹیکنالوجی میں تربیت

Urdu News

نئی دہلی، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت دو ادارے، ہریانہ کے کونڈلی میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف   فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم) اور تمل ناڈو کے تھنجاؤر میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پروسیسنگ ٹیکنالوجی (ایچ ایف  پی ٹی)  فوڈ ٹیکنالوجی میں تعلیم اور تحقیق فراہم کر ا رہے ہیں تاکہ ملک میں ڈبہ بند خوراک کی صنعت میں  افراد ی قوت کو بہتر بنایا جا سکے اور خوراک کی ڈبہ بندی کیلئے اندرون ملک ٹیکنالوجیاں تیار کی جا سکیں۔

این آئی ایف ٹی ای ایم کا قیام ملک اور بیرون ملک موجوداداروں کے درمیان اشتراک و تعاون اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے کیلئے اور ڈبہ بند خوراک کی صنعت کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کو ملک میں لانے کیلئے کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اس کا قیام صنعت کے موافق مختصر مدتی کورسیز (بشمول ریگولرڈگری اور مینجمنٹ کورسیز)  کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے کیا گیا تھا، جس میں تحقیق و تعلیم پر مساوی زور ہو۔ این آئی ایف ٹی ای ایم کا مقصد فوڈ سائنسز اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم ، تجارت و کاروبار کا فروغ اور عوام  تک رسائی حاصل کرنے کا مرکز بننا ہے۔تعلیمی سال 2012 سے اس ادارے میں درج ذیل ریگولر انڈر گریجویٹ (یو جی)اورپوسٹ گریجویٹ (پی جی)  ڈگری کورسیز کی  تعلیم فراہم کرائی جا ر ہی ہے تاکہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں میں درکا ر افرادی قوت کو پوری کی جا سکے:

  • بی ٹیک (فوڈ  ٹیکنالوجی مینجمنٹ)
  • ایم ٹیک(پانچ مضامین میں)

(الف) فوڈ پروسیس انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ ۔

(ب)فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ۔

(پ)فوڈ ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ۔

(ت)فوڈ سپلائی چین  مینجمنٹ ۔

(ٹ) فوڈ پلانٹ آپریشن مینجمنٹ۔

علاوہ ازیں این آئی ایف ٹی ای ایم نے تعلیمی سال 14-2013 سے پانچ پی جی ڈپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ مزید براں سال 17-2016 میں   کمپلسری فوڈ اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ  اور مارکیٹنگ/فائنانس انٹرنیشنل بزنس میں سے ایک آپشنل مضمون میں دوہرے اختصاص کے ساتھ ایم بی اے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

آئی آئی ایف پی ٹی فوڈ پروسیسنگ انجینئرنگ اینڈ فوڈ سائنس میں 60 انڈر گریجویٹ (یو جی) اور 30 پوسٹ گریجویٹ( پی جی )سیٹوں  کیلئے تعلیمی پروگرام کی پیشکش  کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں یہ ادارہ سالانہ 20اسکالروں کو ڈاکٹریٹ ڈگری کیلئے بھی پیشکش کر رہا ہے۔ اس کا نصاب تعلیم اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ آخری سال میں طلبا کی توجہ ٹریننگ کے علاوہ ملک میں خوراک کی ڈبہ بندی کرنے کیلئے گھریلو ٹیکنالوجی تیار کرنے پر مرکوز رہے۔علاوہ ازیں آئی ایف پی ٹی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی) کے تحت  ملک کے کسانوں، کاروباریوں اور نوجوانوں کیلئے متعدد تربیتی پروگراموں کے علاوہ انٹرنشپ پروگرام اور ٹریننگ فراہم کر رہاہے۔

یہ اطلاع  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا  میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More