18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صاف گنگا کے قومی مشن نے 295 کروڑ روپے کی مالیت کےنمامی گنگا پروجیکٹس کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی: جنوری،صاف گنگا کے قومی مشن این ایم سی جی نے 295.01 کروڑ روپے کی مالیت کے 5پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے۔ ان پروجیکٹوں کا تعلق مغربی بنگال میں گندے پانی کی نکاسی کے بندوبست سے ہے، جس پر 278.6 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ ایک پروجیکٹ کا تعلق اترا کھنڈ میں گندے پانی کے نکاسی سے ہے، جس پر 4.68 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے اور 11.73 کروڑ روپے کی مالیت کا ایک پروجیکٹ کا تعلق وارانسی میں گھاٹ کو بہتر بنانے کے کام سے متعلق ہے۔

ان پروجیکٹوں کو منظور کئے جانے کے ساتھ ہی دریا گنگا سے متصل زیادہ آلودگی والے شہروں میں گندے پانی کی نکاسی کے بندوبست سے متعلق تمام پروجیکٹوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔

اتراکھنڈ کے ہری دوار میں غیر احاطہ کئے گئے کچھ علاقوں میں سیور لائنوں کو بچھانے کے لئے ایک پروجیکٹ کو منظوری دے دی گئی ہے، جس پر 4.68 کروڑ لاگت آئے گی۔

وارانسی میں مختلف گھاٹوں کی مرمت اور دیگر کاموں کے لئے 11.73 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بولڈر پچنگ کے ذریعے گھاٹوں کی خراب حالت کو ٹھیک کرنا ہے اور گھاٹوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ لمبے عرصے تک کام کرے۔ اس کے علاوہ سیاحوں اور عقیدت مندو کو خطرے اور مصائب سے بچانا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More