19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا کیا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی۔؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ 2018 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر دیا  انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سماجی بیداری کی مہمات بالخصوص سوچھ بھارت ابھیان کے سلسلے میں ان کے رول کی ستائش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ میں شرکت کر کے انہیں بہت مسرت ہوئی ہے۔

ابتدا میں آپ سبھی کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے نوجوانوں کے تابناک چہروں کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ان کے چہرے کو دیکھ کر ان کے  اعتماد  کا پتہ چلتا ہے۔

این سی سی دنیا میں نوجوانوں کی سب سے بڑی یونیفارمڈ تنظیم ہے جس نے ملک کے مختلف علاقے کے نوجوانوں کو ایک ساتھ لایا ہے۔

مذکورہ تنظیم بھائی چارہ کے جذبے کی عکاس ہے جو کردار کی تعمیر کرتی ہے اور بے لوث خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ یہ ملک کے عوام میں سوچنے ، لوگوں کی خدمت کرنے اور ایڈوینچر کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے سوچھ بھارت ابھیان، ایڈس تعلیم، جہیز اور بدعنوانی کے سلسلے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے این سی سی کی خدمات کا ذکر کیا اور کہا اس کی سبھی اس کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹوں کی کوشش سے سماجی ڈھانچے میں تبدیلی آئے گی۔ مجھے پوری امید ہے کہ آپ کی کوشش بارآور ثابت ہوگی۔

اس کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت اور اسمارٹ ڈرل نے مجھے متاثر کیا ہے       اور میں اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مجھے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2018 کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More