نئی دہلی، صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 13 جنوری ، 2018 ء کو ہونے والے تہوار لوہڑی اور 14 جنوری ، 2018 ء کو ہونے والے مکر سنکرانتی اور پونگل کے تہواروں پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔
صدر جمہوریۂ ہند نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘ لوہڑی ، مکر سنکرانتی اور پونگل کے مقدس تہواروں پر میں اپنے شہریوں کو پُر خلوص مبارکباد دیتا ہوں ۔ پوری قوم ان تہواروں کو جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کے لئے یکجا ہو جاتی ہے ۔
فصل کی کٹائی سے جڑے یہ تہوار ہمارے لاکھوں کسانوں کی سخت محنت اور بلند حوصلے کی تقریب منانے کےلئے ہوتے ہیں ۔ میری پرارتھنا ہے کہ یہ تہوار سبھی کے لئے خوشی ، صحت اور خوشحالی لے کر آئیں ۔