12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انہتّر(69) وِیں یوم جمہوریہ پریڈ ،فلائی پاسٹ اورفضائی کرتبو ں کے مظاہرے

Urdu News

نئیدہلی، 28 جنوری 2018  کو ملک وقوم  انتہائی فخر وانبساط کے ساتھ  69  واں  یوم جمہوریہ   منائیں  گے ۔ اس موقع پر  یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران راج پتھ پر مختلف طیاروں کے ذریعہ  فلائی پاسٹ اور فضائی کرتبو ں کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔فلائی پاسٹ  اورفضائی کرتبو ں کی ریہر سل  جمعرات   18   جنوری  2018  سے شروع ہوگی ۔ چرخی دادری  –  جھجر –  یمنا ندی کے علاقوں میں   فلائی پاسٹ کرنے والے طیارے کم بلندی پر پرواز کریں گے ۔

          پرندے  ، کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کے لئےسنگین  خطرہ  بن جاتے ہیں ۔ کھلی جگہ پر  ڈال دی جانے والی خردنی اشیا  پر پرندے منڈلاتے ہیں ۔طیاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے   ہندوستانی فضائیہ نے   عام لوگو ں اور پائلیٹوں سے    گزارش کی ہے کہ دہلی ،   غازی آباد ،چرخی دادری ،   جھجر اور اس کے آس پاس  کے علاقوں میں   کھلی جگہوں  پر کھانے پینے کی چیزیں اور  کچرہ نہ ڈالیں    اور اگر کہیں   مردہ  جانوروں   کی لاش یا پنجر کھلے میں مل جائیں  تو اس کی اطلاع قریبی ائیر فورس یونٹ /  پولیس اسٹیشن کو فوری طورسے دی جائے  تاکہ اس کو ٹھکانے لگایا جاسکے ۔اس کے ساتھ ہی یہ گزارش  بھی کی گئی ہے کہ  ایئر فورس اسٹیشن  پالم پر برڈ ہزار ڈ کم بیک ٹیم  (بی ایچ سی ٹی )  کے نگراں  افسر کو بھی  فون  نمبر 1932  کے ایکٹینشن نمبر  7348  پر اطلاع دی جائے ۔ 

          واضح ہوکہ  فلائی پاسٹ کا آغاز آسمان سے  پھولوں کی پنکھڑیوں کی بارش سے ہوگا ، جس میں ایم آئی -117 وی 5   ہیلی کاپٹر  میں  حصہ لیں گے ۔ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ پھولوں  کی بارش  18  جنوری  ،20  جنوری ، 21  جنوری ، 23  جنوری اور 26  جنوری  2018  کو  کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More