16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اب وقت آگیاہے کہ دہلی میں عوامی آرٹ کے کام کو ترقی اور تعمیراتی ڈیزائن کے ایک عنصر کے طور پر منصوبہ بندی کی جائے:ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی، وری جزو بنانے پر زور دیا ہے۔ ’’دہلی میں عوامی آرٹ‘‘ کے موضوع پر آج یہاں ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہلی میں عوامی آرٹ کی بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی جائے اور اسے ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی ڈیزائنوں کا ایک اہم عنصر بنایا جائے۔ ہاؤسنگ اور شہری اُمور کی وزارت  کے دہلی اربن آرٹ کمیشن کے ذریعے منعقدہ گول میز کانفرنس کا مقصد تمام فنکاروں، شہری ڈیزائنروں، شہر کی منصوبہ بندی کرنے والوں، نقشہ بنانے والوں اور سرکاری نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا تاکہ وہ اس موضوع پر اپنی گراں قدر تجاویز پیش کریں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا، ایڈیشنل سکریٹری منوج کمار،  ڈی یو اے سی کے پروفیسر پی ایس این راؤ کے علاوہ اس موقع پر ممتاز نقشہ نویس اور فنکار موجود تھے۔

کانفرنس میں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ آج کا مقصد آپسی گفتگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد صرف میٹنگ کرنا نہیں بلکہ ایک ڈیزائن کو تجویز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ثقافتی گوناگونیت کی عکاسی کرنے کے علاوہ عوامی آرٹ جمالیاتی طور  پرقومی ، علاقائی   اور مقامی موضوعات کے ساتھ  ملک کی مالا مال ثقافتی وراثت کو بھی اجاگر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی قومی دارالحکومتوں میں عوامی مقامات کو تخلیقی آرٹ کے کام کو نمائش کرنے کے موقع کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس طرح کے تخلیقی اور فنی کام نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ شہر کی روح کو بھی اُجاگر کرتے ہیں۔ ان سے نہ صرف جمالیاتی حسن میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی مقامات آنے والے سیاحوں کی نظروں میں شہر کی عظمت کو بھی بڑھاتے ہیں اور یہ سیاحت کے مواقع کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا عوامی آرٹ شہر کے رہنے والوں کے اس شہر کے  لئے  احساسات اور جذبات کو بھی مستحکم کرتے ہیں۔

 ڈی یو اے سی نے عوامی آرٹ پر رہنما خطوط جاری کئے ہیں جس سے عوامی پروجیکٹوں میں آرٹ ورک کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب پوری نے کہا کہ جب ہم دہلی کو جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کے ساتھ ایک عالمی شہر کے طور پر فروغ دینے اور اسے ایک سیاحتی مقام کے علاوہ عالمی سطح کی کانفرنسیں اور سیمینار وغیرہ کے انعقاد کے مقام پر فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں تو ایسی کوئی وجہ نہیں نظر آتی کہ ہم عوامی آرٹ کو ہمارے تمام کاموں میں ایک ضروری جزو نہ بنائیں۔ ہمارے پاس تخلیقی فنکاروں، مجسمہ سازوں، پینٹروں اور ڈیزائنروں کی شکل میں صلاحیتوں کا بے پناہ ذخیرہ موجود ہے جنہوں نے ،جب کبھی بھی انہیں موقع دیا گیا ہے، بہترین ڈیزائن کے ساتھ عوامی آرٹ کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا نام کمایا ہے۔ ہمیں دہلی کو خوبصورت بنانے کے لئے اس وسیع صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور اس کے بعد اس مہم کو ملک  کے دوسرے شہروں اور قصبوں تک لے جانا ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More