20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ودراڑ میں سبزیوں کے لئے بہترین کارکردگی کے مرکز کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے آج گجرات کے سابر کانٹھا ضلع میں ودراڑ میں واقع سبزیوں کے لئے بہترین کارکردگی کے مرکز کا دورہ کیا۔

انہیں مرکز کی مختلف کامیابیوں کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کچھ ضلع میں کوکاما میں واقع کھجور کے درختوں کے لئے کارکردگی کے بہترین مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کچھ ضلع کے کسانوں کے ساتھ گفتگو کی۔

 اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اسرائیل نے  یہ راستہ دکھایا ہے کہ کس طرح زرعی سیکٹر کی بنیاد پر ایک ملک میں زبردست تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے سیکٹر میں ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کس طرح 2022 تک  کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے کام کرر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آبپاشی اور کھیتی کے اختراعی طریقوں پر توجہ مرکوز کرنا بہت اہم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More