20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت 18 تا20 جنوری 2018 کے دوران جرمنی کے برلن میں خوراک اور زراعت پر منعقدہ دسویں عالمی فورم کے لئے بھارتی وفد کی رہنمائی کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیرمملکت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ،18 جنوری سے 20 جنوری کے دوران جرمنی کے برلن میں خوراک اور زراعت پر منعقدہ  دسویں عالمی فورم کے لئے بھارتی وفد کی رہنمائی کریں گے۔ اس میں 10 ویں برلن زراعتی وزراء کانفرنس بھی شامل ہیں۔

اس برس کاعنوان ہے: مویشیوں ( لائیواسٹاک) کے مستقبل کو وضع کرنا۔ استحکام، ذمہ داری اور ہنر مندی/ صلاحیت۔ اس کے تحت دیگر امور کے علاوہ پائیدار اور پروڈکٹومویشی پیداوار پر مرکوز تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

 اس موقع پر زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کے ساتھ مجوزہ جی ا یف ایف اے پر جرمنی، ازبیکستان اور ارجٹینا کے ہم منصوبوں کے درمیان میٹنگیں بھی منعقد ہوں گی۔

زراعت اور خوراک کے لئے عالمی فورم  ( جی ایف ایف اے) کے بارے میں

عالمی خوراک اور زراعت فورم( جی ایف ایف اے) ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے جو عالمی ایگری فوڈ انڈسٹری کے مستقبل سے وابستہ مرکزی سوالات پر مرکوز ہے۔ اس کاانعقاد بین الاقوامی سبز ہفتے ( آئی جی ڈبلیو) کےد وران کیا گیا تھا اور تب سے اب تک اس کا موجودہ شکل میں آٹھویں مرتبہ انعقاد ہوا ہے۔ یہ فورم سیاست، تجارت ، سائنس اور سول سوسائٹیوں کو اپنے آپ کو  دنیا کے سامنے  پیش کرنے کا موقع فراہم کراتا ہے اور موجودہ زرعی پالیسی کے منتخبہ موضوع کو سمجھنے کی سمجھ کو بڑھاتا ہے۔ جی ایف ایف اے کا انعقاد فیڈرل منسٹری آف فوڈ، ایگریکلچر اینڈ کنزیومرل پروٹیکشن پالیسی( پی ایم ای ایل) کے ساتھ  تعاون پر برلن سینٹ اور میسے برلن جی ایم بی ایچ کے ذریعہ کیاجاتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More