20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹنہ کو جلد ہی سیویج ٹریٹمنٹ کی 100 فیصد صلاحیت حاصل ہوگی

Urdu News

نئی دہلی، پٹنہ جلد ہی گنگا ندی کے کنارے بسے بڑے شہروں میں شامل ہو جائے گا، جو سیویج ٹریٹمنٹ کی 100 فیصد صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ گنگا ندی میں کوئی بیکار اور گندا پانی چھوڑا نہ جائے۔ گنگا کی صفائی کے قومی مشن پروگرام کے تحت شہر کیلئے سیویج  ٹریٹمنٹ کے موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے مجموعی اور وسیع سویج مینجمنٹ پلان قائم کیا جائے گا، جو سال 2035 تک سویج ٹریٹمنٹ کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا۔

پٹنہ میں، موجودہ سویج ٹریٹمنٹ اب کافی پرانا اور فرسودہ ہو چکا ہے اور ٹھیک سے کام نہیں کر پارہا ہے۔ پرانی سیور لائنیں اَٹ (چوکڈ) گئی ہیں، اس لئے گندہ پانی ٹریٹمنٹ کیلئے ایس ٹی پی میں نہیں جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں ایس ٹی پی بیکار ہو گیا ہے اور تمام گندگی گنگا ندی میں مل جاتی ہے۔

اس طرح ، شہر کے سویج مینجمنٹ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جس کیلئے این ایم سی جی نے 3582.41 کروڑروپے کے گیارہ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس میں 1140.26 طویل سیورلائن بچھانا اور 350 ایم ایل ڈی کی سیویج ٹریٹمنٹ کیپسٹی پیدا کرنا شامل ہے۔ اس کے ذریعہ شہر کی سیویج ٹریٹمنٹ  ضروریات کو 2035 تک پورا کیا جا سکے گا، جبکہ اس وقت اس کی تخمینہ سیویج صلاحیت 320 ایم ایل ڈی ہوگی۔ اس نئے نظام سے دیگھا اور کنکر باغ  سیوریج زونوں کا احاطہ بھی کیا جا سکے گا، جہاں ابھی تک کوئی موجودہ ٹریٹمنٹ سہولت نہیں ہے۔ ایک مرتبہ جب یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائیں گے، پٹنہ ان بڑے شہروں میں شمار ہو گا، جن کی سیویج ٹریٹمنٹ صلاحیت 100 فیصد ہے۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 14 اکتوبر 2017 کو، 738.04 کروڑروپے لاگت کے چار سیوریج پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔ اس تقریب کا انعقاد موکاما میں کیاگیاتھا۔ صرف یہ چار پروجیکٹ ہی مل کر 120ایم ایل ڈی صلاحیت کے نئے ایس ٹی پیک قائم کریں گے اور ان سے بیور، کرما لچک اور سید پور سیوریج زون کی موجودہ سیوریج نظام کو اَپ گریڈ کیاجا سکے گا۔ اس کے علاوہ اس سے بیور اور سید پور زون میں 234.84 کلومیٹر  کا نیٹ ورک بھی بچھایا جا سکے گا۔

7دیگر سیوریج پروجیکٹس نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں، جن میں سے دو-دیگھہ اور کنکرباغ زون میں ہیں اور یہ ہائبرڈاینوویٹی-بیسڈ پی پی موڈ کے تحت آتے ہیں اور ان کے لئے 1402.89 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ کرما لچک اور سید پور زون کے دو سیوریج نیٹ ورک کا کام جاری ہے، جس پر 708.63 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ پہاڑی زون میں تین دوسرے پروجیکٹ جن کی ایس ٹی پی صلاحیت 60 ایم ایل ڈی ہے اور جن کے تحت 198.38 کلومیٹر کا سیورنیٹ ورک بچھایا جائے گا، زیر نفاذ ہیں۔ ان پر 732.85 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

ان  پروجیکٹوں کے علاوہ 254.52 کروڑروپے کی لاگت والا پٹنہ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ تکمیل کے ایڈوانس (80فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے)مراحل میں ہے۔ اس کے تحت ، مختلف خدمات کے ساتھ جن میں بیت الخلاء، غسل خانے، تبدیل کرنے کے کمرے وغیرہ شامل ہیں، 16 گھاٹوں اور 6.6 کلومیٹر کی روش مکمل کر لی گئی ہے۔ پٹنہ میں پتھری گھاٹ ، جس کو نمامی گنگے پروگرام کے تحت فروغ دیا جار ہا ہے، کو اےایشیاء آرکیٹیکچر ایوارڈ 2016 سے سرفراز کیاگیا ہے۔

پٹنہ میں دریا کی سطح کو ٹریش اسکیمر کے ذریعہ کچرے سے پاک کرنے کا کام کیا جارہا ہے

پٹنہ  میں، نمامی گنگے پروگرام کے آغاز سے، پٹنہ میں توجہ کے حقدار میدانوں  کواین ایم سی جی اتھارٹی کے طور پر فروغ دینے کا اختیار حاصل ہوا ہے۔ پٹنہ، بہار میں دوسرا سب سے بڑا مشرقی شہر ہے۔ پٹنہ، نمامی گنگے پروگرام کے تحت ایک اہم شہر ہے، جس کی آبادی 2 ملین ہے۔ اس شہر کو میٹرو پولیٹن شہر میں تبدیل کرنے کاکام جاری ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More