17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب او پی راوت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی۔ جناب او پی راوت نے آج ہندوستان کے 22 ویں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔انہوں نے جناب اے کے جیوتی کی جگہ پر یہ عہدہ سنبھالا ہے۔جناب جیوتی کل اپنی مدت کار مکمل کرنے کے بعد اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

 2 دسمبر 1953 کو پیدا ہونے والے جناب راوت 1977 بیچ کے سابق آئی اے  ایس آفیسر ہیں۔ جناب راوت  دسمبر2013  میں سرگرم ملازمت سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ انہو ں نے اپنے مدھیہ پردیش کیڈر کے علاوہ مرکز میں بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائز کی وزارت کے محکمہ پبلک انٹر پرائز میں 3 اپریل 2012 سے 31 دسمبر2013 تک  سیکریٹری کے عہدے سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

جناب راوت 14 اگست 2015 سے الیکشن کمشنر کے طور پر خدمت انجام دی ہے۔ الیکشن کمشنر کے طور پر اپنی مدت کار کےد وران انہوں نے ریاست بہار، آسام، مغربی بنگال، کیرالہ، تامل ناڈو ، پڈو چیری، اترپردیش، پنجاب ، اترا کھنڈ ، منی پور، گوا،ہماچل پردیش اور گجرات میں کامیابی کے ساتھ اسمبلی ا نتخابات منعقد کرائے ہیں۔اس کے علاوہ  الیکشن کمشنر کے طور پراپنی مدت کار کےد وران انہوں نے صدرجمہوریہ  ہند کے علاوہ نائب صدرجمہوریہ کے انتخابات بھی منعقد کرائے تھے۔الیکشن کمشنر کے طور پر  اپنی مدت کار کے تحت وہ کرناٹک، میزورم، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات بھی منعقد کرائیں گے۔ تین ریاستوں یعنی میگھالیہ، ناگا لینڈ اور تری پورہ کے اسمبلیوں کے عام انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔

اپنا نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب راوت نے کمیشن کی ترجیحات کے بارے میں باتیں کیں اور کہا کہ کمیشن پورے ملک میں صاف و شفاف،  منصفانہ ،سب کو ساتھ لے کر اور قابل اعتماد انتخابات منعقد کرانے کے اپنے عہد اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پورے جوش وخروش کے ساتھ کام کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More