19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کی طرف سے بالغ لڑکیوں کی اسکیم کے تعلق سے فوری اطلاعات حاصل کرنے کے نظام کی شروعات

Urdu News

نئی دہلی؍ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق وزارت کے سیکریٹری جناب راکیش شریواستو نے آج نئی دہلی میں بالغ لڑکیوں کی اسکیم کے بارے میں تیز رفتاری سے معلومات حاصل کرنے کے نظام (آر آر ایس ) کے تعلق سے ایک ماڈیول شروع کرنے کی رسم انجام دی۔اس کے تحت ویب سائٹ کے ذریعے تیزی سے معلومات حاصل کی جاسکے گی۔آر آر ایس کے توسط سے متعلقہ اسکیم کا جائزہ لیا جاسکے گا اور تیزی رفتاری سے معلومات حاصل کی جاسکے گی۔ فیضیاب ہونے والوں کے سلسلے میں صحیح نشانے مقرر کئے جاسکیں گے اور اگر کوئی کمی رہ جائے تو اس کی تلافی کے اقدامات کئے جاسکیں گے۔اس پورٹل کو نیشنل انفورمیٹک سینٹرل (این آئی سی) کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔ پورٹل کا یو آر ایل  http://sag-rrs.nic.in. ہے

حکومت نے اسکول جانے سے محروم رہ جانے والی بالغ لڑکیوں(عمر 11تا14 سال)کی بہت سی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے اور ان لڑکیوں کو اسکول نظام میں دوبارہ شریک ہونے پر آمادہ کرنے کے مقصد سے 16 نومبر 2017 کوایک اسکیم کی منظوری دی تھی۔اس اسکیم  کو11 سے 14 سال کی عمر کی اسکول سے محروم ہوجانے والی بالغ لڑکیوں کی اسکیم (ایس اے جی) کا نام دیا گیا تھا۔اس کا مقصد انہیں روزانہ 9.50 پیسے کے حساب سے سال میں 300 دن کے لئے تغذیہ بخش امداد فراہم کرنا تھا۔ اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ اسکول جانے سے محروم ہوجانے والی لڑکیوں کو غیر تغذیہ بخش اسکیم کے ایک حصے کے طورپر  باضابطہ اسکول جانے یا ہنرمندی کی تربیت حاصل کرنے پر آمادہ کیا جاسکے۔حکومت نے بالغ لڑکیوں سے متعلق اسکیم کی توسیع اور اسے تمام جگہوں پر مرحلے وار طریقے پر لاگو کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔ یعنی 18-2017 میں اس اسکیم کو مزید 303 اضلاع تک توسیع دینی تھی اور باقی اضلاع میں 19-2018 تک اسے جاری کرنا  ہے۔ یہ کام مرحلے وار طریقے پر کشوری شکتی یوجنا کو ختم کرکے انجام دیا جانا ہے۔

فی الحال خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود  سے متعلق وزارت پورے ملک کے 508 منتخب اضلاع میں ایس اے جی چلارہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 11 سے 14 سال کی عمر کی اسکول سے محروم ہوجانے والی بالغ لڑکیوں کو ان کے غذائی اور صحت کے درجے کو بہتر بنا کر اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ لڑکیوں کو صحت اور ہائجین کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور موجودہ عوامی خدمات کے سلسلے میں ان کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اسکیم کا مقصد اسکول سے محروم ہوجانے والی بالغ لڑکیوں کو باضابطہ تعلیم یا غیر رسمی تعلیم کے نظام میں شامل کرنا ہے۔ خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں آنگن باڑی مراکز (اے ڈبلیو سی ایس) خاص مراکز ہیں۔بالغ لڑکیوں سے متعلق اسکیم مرکز کی نگرانی میں چلنے والی اسکیم ہے، جسےمرکز اور ریاستوں کے ذریعے چلایاجاتاہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More