21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

24 جنوری ، 2018 ء تک دسمبر ، 2017 ء کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی کے تحت کل ریونیو کلیکشن 86703 کروڑ روپئے رہا

Urdu News

نئی دلّی ، 24 جنوری ، 2018 ء تک  دسمبر  ، 2017 ء کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی کے تحت کل مالیہ   ، جو   ( دسمبر / جنوری   میں 24 جنوری تک )  86703 کرو ڑ روپئے وصول ہوا ۔  دسمبر ، 2017 ء کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری ، 2018 ء  تھی ۔

          ایک کروڑ  ٹیکس دہند گان کا 24 جنوری ، 2018 ء تک جی ایس ٹی کے تحت اندراج ہوا ہے ، جس میں سے  17.11 لاکھ  کمپوزیشن ڈیلرس ہیں  ، جنہیں    ہر  سہ ماہی میں ریٹرن داخل  کرتے ہیں ۔ 24 جنوری ، 2018 ء تک دسمبر ، 2017 ء کے مہینے کے لئے 56.30 لاکھ لئے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن  داخل کی گئی   ہیں ۔

          جولائی   – ستمبر ، 2017 ء سہ ماہی کے لئے کمپوزیشن ڈیلرس کے  لئے جی ایس ٹی آر 4  ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ، 2017 ء تھی ۔ کمپوزیشن ڈیلر کے ذریعے   کُل  8.10 لاکھ ریٹرنس داخل کئے گئے تھے ۔ ان ڈیلروں نے کُل  335.86  کروڑ روپئے جی ایس ٹی کے طور پر ادا کئے ۔

          اکتوبر – دسمبر ، 2017 ء سہ ماہی کے لئے  جی ایس ٹی آر 4 ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ   18 جنوری ، 2018 ء تھی  ۔ کمپوزیشن ڈیلروں کے ذریعے 9.25 لاکھ ریٹرن داخل کئے گئے تھے  ، جس کے لئے  421.35 کروڑ روپئے جی ایس ٹی کے طور پر ادا  کئے جا رہے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More