17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

50کارکنوں کے لئے وزیراعظم کے شرم ایوارڈ برائے 2016 کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند نے 50 کارکنوں کے لئے وزیراعظم کے شرم انعامات برائے 2016 کا اعلان کیا ہے۔ یہ کارکن مرکزی سرکار، ریاستی سرکاروں کے محکمہ جاتی اداروں اور نجی شعبے کے ان کارخانوں میں ملازم ہیں جن میں 500 سے زیادہ کارکن ملازم ہیں۔ اگرچہ اس سال شرم انعامات کی کل تعداد 32 ہے، لیکن یہ انعام پانے والے کارکنوں کی تعداد 50 ہے، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ 34 کارکن سرکاری شعبے اور 16 کارکن نجی شعبے کے ہیں، جنھوں نے یہ انعامات حاصل کئے ہیں۔

شرم انعامات چار زمروں میں ’شرم رتن ایوارڈ‘، ’شرم بھوشن ایوارڈ‘، ’شرم ویر ؍ شرم ویرانگنا‘ اور ’شرم شری ؍ شرم دیوی ایوارڈ‘ کے نام سے دیے جاتے ہیں۔ اس سال شرم رتن ایوارڈ کے لئے کوئی مناسب نامزدگی نہیں موصول ہوئی۔ ایس اے آئی ایل،بی ایچ ای ایل اور ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کے 12 کارکنوں کو شرم بھوشن ایوارڈ دیے گئے ہیں، جس کے تحت ایک لاکھ روپئے نقد اور ایک سند دی جاتی ہے۔ نیول ڈاکیارڈ، آرڈیننس فیکٹری، راشٹریہ اسپات نگم، ٹاٹا اسٹیل، ہنڈلکو انڈسٹریز، پردیپ فاسفیٹس لمیٹڈ، برہموس ایرواسپیس کو شرم ویر ؍ شرم ویرانگنا انعام کے تحت 60 ہزار روپئے نقد اور ایک سند دی جائے گی۔

سیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا، نیول شپ ریپیئر یارڈ، ٹاٹا موٹرز، سورت لگنائٹ پاور پلانٹ، لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ وغیرہ  کے 20 کارکنوں کو شرم شری ؍ شرم دیوی ایوارڈ کے تحت 40 لاکھ روپئے نقد اور ایک سند عطا کی جائے گی۔

محنت اور روزگار کی وزارت ہر سال وزیراعظم کے شرم ایوارڈ کا اعلان کرتی ہے۔ یہ انعامات مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے سرکاری شعبے کے اداروں اور نجی شعبے کے ان کارخانوں کے ملازمین کو دیے جاتے ہیں، جن میں ملازمین کی تعداد 500 یا اس سے زیادہ ہے۔ یہ انعامات پیداواریت کے میدان میں امتیازی کارکردگی، اختراعی اہلیت، غیرمعمولی تعاون اور غیرمعمولی حوصلے کے اظہار اور حاضردماغی کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More