17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنٹرل یونیورسٹی کے ملازمین کے وفد کی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی؛ سینٹرل یونیورسٹی کے غیرتدریسی ملازمین کے ایک وفد نے شمال مشرقی علاقوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیر موصوف سے تہوار کے بھتے کو پھر سے شروع کرنے کی مانگ کی، جو انہیں پہلے دیا جاتا تھا لیکن اب بند کر دیا گیا ہے۔

دلی یونیورسٹی اور کالج کرمچاری یونین کے صدر جناب سرجیت منہاس کی قیادت میں وفد نے کہا کہ تہوار سے متعلق بھتے کو روک دیئے جانے سے 44 سینٹرل یونیورسٹیوں اور خود مختار اداروں کے چار لاکھ سے زائد ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ ان ملازمین کو دیپاولی، دشہرہ اور عید جیسے تہواروں کے موقعے پر تہوار بھتا ملتا تھا۔

وفد نے ڈاکٹر  جتیندر  سنگھ کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا ؛ جس میں کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے ’’غیر پیداواریت پر مبنی بونس ‘‘  کی توسیع سے متعلق  جب بھی کوئی آرڈر منظور ہوتا تھا تو اسے سینٹرل یونیورسٹیوں اور خودمختار اداروں کے لیے اپنے آپ ہی نافذ ہو جاتا تھا۔ لیکن سال16-2015اور 17-2016 کے لیے بونس کی توسیع سے متعلق جو آرڈر پاس کیا گیا تھا اسے سینٹرل یونیورسٹیوں اور خود مختار اداروں کے ملازمین کے تعلق سے نافذ نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ  اس معاملے پر متعلقہ محکموں سے  ان کے خیال کے بارے میں پوچھیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More