20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ کی جھانکیوں کے فنکاروں اور قبائل مہمانوں سے ملاقات اور مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی۔: نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو اور محترمہ اوشا نائیڈو نے آج اپنی رہائش گاہ پر یوم جمہوریہ پریڈ – 2018 میں حصہ لینے والے جھانکیوں کے فنکاروں اور قبائلی مہمانوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ جھانکیوں کے تقریبا 2000 فنکاروں اور قبائلی مہمانوں بشمول سرکاری حکام اور امداد عملے  لگ بھگ دو گھنٹے تک جناب ایم وینکیا نائیڈو اور محترمہ اوشا نائیڈو کے ساتھ وقت گزارا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے آئے فنکاروں کا ایک پلیٹ فارم پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ہمارے ملک کی منفرد شناخت  – ‘کثرت میں وحدت’ کی عکاسی کرتے ہیں ۔ یہ قومی ہم آہنگی اور عالمی بھائی کا سبب بنتے ہیں ۔

جھانکی کے فنکاروں نے نائب صدر جمہوریہ اور دیگر مدعوئین کے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے جو پروگرام یوم جمہوریہ پریڈ – 2018 کے دوران پیش کیے گئے تھے ۔ آسام ، جموں و کشمیر ، تریپورہ، گجرات، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کے فنکاروں نے اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔

وزارت کھیل اراکین نے حیرت انگیز ‘‘مَلّا کھمبا’’ پیش کیے جس نے اس پروگرام موجود حاضرین کو بہت متاثر کیا ۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو اور محترمہ اوشا نائیڈو نے اپنے رہائش گاہ پر موجود سبھی سے فرداً فرداً ملاقات کی ۔ وہ فنکار اور حکام جنھوں نے نائب صدر جمہوریہ  اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی ، ان میں گجرات ، سی پی ڈبلیو ڈی، منی پور، لکشدیپ ، کیرالہ ، آل انڈیا ریڈیو، آئی ٹی بی پی ، چھتیس گڑھ، قبائل امور کی وزارت ، جموں و کشمیر ، مہاراشٹر ، تریپورہ ، انکم ٹیکس محکمہ ، مدھیہ پردیش، آسام ،آئی سی اے آر، پنجاب ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، وزارت خارجہ ، کرناٹک ، وزارت کھیل ، ٹریکٹر ڈرائیور، آر آر کیمپ کے فوجی عملے فوٹوگرافر اینڈ سول کارڈ ڈرائیور اور وزارت دفاع کے حکام شامل تھے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More