نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت محکمہ سینٹر ل پبلک ورکس نے اس سال بین الاقوامی اہمیت کی حامل یادگار وراثتی عمارتوں یعنی راشٹرپتی بھون، نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک پر سامنے کا متحرک روشنی کا نظام نصب کیا ہے۔ قبل عمارتوں کے روشنی لگانے کا کام روایتی روشنی کے یعنی جی ایل ایس /میٹل ہلائیڈ /سوڈیم ویپر کے نظام کے ذریعہ کیا جاتا تھا جس کی روشنی آج کے ایل ای ڈی بلب کی روشنی کے مقابلہ میں مدھم تھی۔ اس سال راشٹرپتی بھون پر ڈئینامک فیسڈ لائٹنگ کا نظم کیا گیا ، جس کا افتتاح 19 جنوری 2018 کو خود جمہوریہ ہند کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
ان ایل ای ڈی بلبوں کی روشنی کے اوقات تقریباً ایک لاکھ گھنٹے ہیں، جبکہ قبل کی لائٹنگ کی مدت تقریباً دس ہزار گھنٹے تھی۔ روشنی کا نیاانتظام پوری طرح کمپیوٹرائزڈ ہے جس میں اوپٹی- بن ٹکنالوجی کے استعمال، وقت کا انتخاب ، روشنی کو مدھم اور انہیں سوئچ آن /آف کرنے، انفرادی/مشترکہ طور پر لائٹ کی فٹنگ کاکام ایتھرنیٹ پر مبنی کنٹرول کے ذریعہ رنگوں کے امتزاج کا انتخاب آسان ہوتا ہے۔ روشنی کے اس نظام میں روشنی رنگوں کے امتزاج کی سہولت دستیاب ہے۔ راشٹرپتی بھون ، نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک کی عمارتوں کے سامنے کے حصہ میں گبند، چھتریوں، ستون اورسامنے کے حصے میں رنگوں کے امتزاج سے ا ن عمارتوں کی تعمیری خصوصیات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس نظام میں بجلی کی کم کھپت کے علاوہ ان عمارتوں میں اس نظام کی تنصیب سے ان کی قدروقیمت میں اضافہ ہوا ہے۔