19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سرکاری خریداری طریقہ کار میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی، فروری 2018/ خزانہ اور کارپوریٹ  امور کے مرکزی وزیر جناب  ارون جیٹلی نے سرکاری  خریداری اور ٹھیکے دینے میں   طریقہ کار میں شفافیت  کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ شفافیت   اور ایمانداری کے ذریعہ  یقینی بنایا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں  ایک ملک کو قیمت، کوالٹی  اور خدمات کی فراہمی  کے ذریعہ  اپنے شہریوں کے لئے بہترین  مفاد میں کام کرنا پڑتا ہے۔   سرکار  ی خریداری  میں اقربا پروری اور بدعنوانی  سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ وزیر خزانہ نے  مشترکہ  استعمال  کے اشیا  کی آن لائن   خریداری  کے لئے گورنمنٹ ای –مارکیٹ پلس (جی ای ایم)   کو شروع  کرنے سمیت  مختلف  اقدامات  کے ذریعہ  سرکاری  خریداری میں زیادہ  شفافیت   ایمانداری اور صلاحیت لانے کے لئے ہندستان کی حکومت کے ذریعہ  کئے گئے  خصوصی  اقدامات  کو اجاگر کیا۔  وزیر خزانہ نے  بتایا کہ   حکومت  میں سرکاری  خریداری  کے تعلق سے اپنے خود کے ضابطے  اور ریگولیشن  ہونے کے علاوہ  حکومت  میں مختلف   سطحوں پر جوابدہی کی سطحوں کوبھی سخت کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی  آج نئی دہلی میں کانفرنس  جنوب ایشیا  ریجن سرکاری خریداری   سےمتعلق   پانچویں  کانفرنس  کا افتتاح کرنے کے بعد  گزشتہ  صدی میں سرکاری خریداری کے ارتقا کا ذکر کیا اور شہر کے وسیع تر  مفاد میں جمہوری معاشروں میں سرکار ی خدمات  کی فراہمی میں اس کی اہمیت  پرزور دیا۔  جناب جیٹلی نے بتایا کہ   جنوب ایشیا  تیزی سے ابھرتا ہوا  خطہ ہے اور سرکاری خریداری  کی اہمیت  سب کے لئے  نہایت اہم ہے۔

جناب جیٹلی نے کانفرنس  کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات  پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ کانفرنس  میں مذاکرات  تما م شرکا کےایسی  مفاد اور فائدہ  کے لئے ہوں گے۔ جناب  جیٹلی نے بہترین عمل میں اپنی  دلچسپی  ظاہر کی جو شرکا کے درمیان  مذاکرات  سے ابھرکر سامنے آئے گی۔ جناب  جیٹلی نے اس طرح  کے پروگرام  کا انعقاد کرنے کے لئے  عالمی بینک اور ایشیائی  ترقیاتی بینک  اے ڈی بی  اور دیگر  ساجھے داروں کو مبارک باد دی۔

 کانفرنس  میں عالمی بنک ایشیا ترقیاتی  بنک اسلامک  ڈولپمنٹ بنک اور دیگر  ایجنسیوں  کے علاوہ جنوب ایشیا کے ملکوں کے سینئر  سرکاری  افسران شرکت کررہے ہیں اس سے پہلے اخراجات سےمتعلق   سکریٹری  جناب اجے  نرائن جھا نے اس موقع پر  خیر مقدمی  خطاب کیا۔

حکومت  ہند سرکاری خریداری ڈویژن  (وزارت  خزانہ)  اور آل انڈیا  منجمنٹ ایسوسی ایشن  اس کانفرنس  کا اہتمام کررہی ہے۔

 کانفرنس  کا مقصد  جنوب ایشیا کے ملکوں میں سرکار خریداری کے سربراہوں اور دیگر  اہم شراکت داروں کے سربراہوں کو ا س قابل  بنانا ہے کہ وہ سرکاری خریداری کے شعبے میں ایک دوسرے  کے ماہرین  سے کچھ  سیکھیں  اور ایک دوسرے کے ساتھ میٹنگ کریں ۔اس طرح جو معلومات  حاصل ہوں گی  وہ جنوب ایشیا  کی مختلف  حکومتوں کے لئے مددگار ثابت ہوں گی  جس سے وہ  سرکاری  خریداری کے اپنے نظام میں اختراعات  اور معلومات  کو بڑھانے پر غور کرسکیں گے۔ ا س سے سرکاری وسائل  کا فعال  استعمال  کرنے اور بروقت  خدمات کی فراہمی  میں کوالٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ کانفرنس  جنوب ایشیا ریجن  سرکاری  خریداری نیٹ ورک کی نگرانی  میں ہوئی ۔

  پہلی  کانفرنس  2010 میں اسلام آباد  میں ہوئی تھی  جبکہ تیسری  2015 میں ڈھاکہ  میں ہوئی تھی  اور چوتھی  کانفرنس 2017  میں سری لنکا  میں ہوئی تھی  ۔ تمام  کانفرنسوں  سے معلومات  کے آپسی تبادلہ  اور سیکھنے  کے مقاصد  کے حصول میں مدد ملے گی۔

پانچویں   جنوب ایشیا  ریجن  سرکاری خریداری سے متعلق کانفرنس 5 سے 7 فروری 2018 کو نئی دہلی میں ہورہی ہے  ۔ اس سے  سرکاری  خریداری کے نظام کو بہتر  بنانے میں مدد ملے گی   اور ایک دوسرے سے سیکھنا کا موقع ملے گا۔ تقریباً ایک سو شرکا  جن میں سرکاری خریداری  اور متعلقہ شعبوں  کے  سینئر سرکاری افسران   کانفرنس میں  شرکت کررہے ہیں۔    جنوب ایشیا کے ملکوں میں سرگرم ڈیولپمنٹ پارٹنر    کے نمائندے بھی   شرکا میں شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More