20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ذیابیطس کے علاج کے لئے آیورویدک دوائی

Urdu News

نئی دہلی، آیورویدک علوم   کی تحقیق سے متعلق  مرکزی کونسل   (سی سی آر اے ایس)  نے   صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت   صحت خدمات کے   ڈائریکٹوریٹ جنرل   کے تعاون سے  ایک پروگرام تیار کیا ہے اور اس پر عمل کیا ہے۔   اس کا مقصد   کینسر ،ذیابیطس  ، امراض قلب اور  دل کے دورے  کی روک تھام سے متعلق    قومی پروگرام  (این پی سی ڈی سی ایس)  کو  آیوش  (آیوروید) سے مربوط کرنا ہے۔    اس پروگرام پر  تین ریاستوں کے   منتخبہ اضلاع میں   عمل  کیا جارہا ہے  یعنی  بھیلواڑہ (راجستھان)  سریندر نگر (گجرات)  اور   گیا (بہار)  اس کا مقصد  آیوروید اور یوگا کی طاقت کو یکجا کرکے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں مدد دینا اور این سی  ڈی کا بوجھ کم کرنا ہے۔  یہ پروگرام  جنوری  /فروری 2016 میں   دو اضلاع   یعنی  بھیلواڑہ (راجستھان) سریندر نگر (گجرات)  میں شروع کیا گیا تھا جبکہ   گیا (بہار) میں اس کی شروعات اپریل 2016  میں ہوئی تھی۔

اس پروگرام پر تین منتخبہ اضلاع کے  52  مراکز (49 سی ایچ سیز اور 3 ضلع اسپتالوں   ) کامیاب کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔ دسمبر2017 تک  241886 مریضوں کا  بغیر چھوت کی بیماریوں کے لئے معائنہ ہوچکا تھا جس میں سے   54991  مریضوں کو   اس پروگرام کے تحت منتخبہ  این سی ڈیز میں   بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان میں سے   23699  ذیابیطس کے مریض تھے، جنہیں بھرتی کرایا گیا ، ان کا علاج کیا گیا، ان کی خوراک وغیر ہ کا خیال رکھا گیا اور ان کی یوگا کلاسیں منعقد کی گئیں۔

سی سی آر او ی ایس نے   ذیابیطس کے علاج کے لئے ایک دوائی بھی   بنائی ہے جسے آیوش -82 کا نام دیا گیا ہے  اور اسے   نئی دہلی کی نیشنل  ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن    (این آر ڈی سی)  کے ذریعہ     متعدد  دوا ساز کمپنیوں کو  تجارتی پیمانے پر  فراہم کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع  آج راجیہ سبھا میں آیوش کے وزیر مملکت آزادنہ چارج   جناب  شری پد یسونائیک  نے   ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More