19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 18-2017 ء کے لئے براہ راست ٹیکس اجماع نے جنوری ، 2018 ء تک 19.3 فی صد کا فروغ ظاہر کیا

Urdu News

نئی دہلی، جنوری ، 2018 ء  تک  براہ راست  ٹیکس کلیکشن  کے اعداد و شمار  ظاہر کرتے ہیں کہ خالص   جمع ٹیکس  6.95 لاکھ کروڑ روپئے   ہیں ، جو گذشتہ  برس اسی مدت  کے دوران جمع  خالص  ٹیکس کے مقابلے میں 19.3 فی صد زیادہ  ہیں ۔

          مالی سال 18-2017 ء  کے لئے براہ راست ٹیکسوں کے نظر ثانی  شدہ تخمینے کے بمطابق   69.2  خالص براہ راست ٹیکس  کلیکشن ( 10.05 لاکھ کروڑ روپئے )  کو ظاہر کرتا ہے ۔ اپریل  ، 2017 ء   سے جنوری  ، 2018 ء  کے دوران  مجموعی  جمع ٹیکس  میں ( ریفنڈ س کو  ایڈجسٹ  کرنے سے پہلے )   13.3 فی صد کا  اضافہ دکھائی دیتا ہے ، جو 8.21 لاکھ کروڑ روپئے  کے مساوی ہے ۔

          اپریل ، 2017 ء سے جنوری ، 2018 ء  کے دوران 1.26 لاکھ کروڑ روپئے کے ریفنڈس  جاری کئے گئے ہیں ۔ کارپوریٹ  انکم ٹیکس ( سی آئی ٹی )  کے لئے خالص  کلیکشن  کی شرح نمو 19.2 فی صد ہے اور پرسنل  انکم ٹیکس  ( پی آئی ٹی ) کی شرح نمو   18.6 فی صد ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More