16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی چوتھی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی – پی ایم) کی چوتھی میٹنگ ای اے سی-پی ایم کے چیئرمین اور نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وویک اوبرائے کی صدارت میں 12فروری 2018 کو منعقد ہوئی۔

حکومت کی طرف سے 2018-19 کے بجٹ میں، جو یکم فروری 2018 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا، اعلان کردہ صحت سے متعلق قومی صحت اسکیم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ای اے سی- پی ایم نے اس اسکیم پر عمل درآمد کی امکانی جزئیات پر تبادلہ خیال کیا۔

ای اے سی- پی ایم کے جزوقتی ممبر ڈاکٹر شمیکا روی نے ’’صحت کی اصلاحات‘‘ کے موضوع پر ایک مقالہ پیش کیا۔ ای اے سی- پی ایم کے ایک اور جزوقتی ممبر ڈاکٹر آشیما گوئل نے بھی ایک مقالہ پیش کیا، جس کا موضوع تھا ’’ہندوستانی مالی فریم ورک: غلبہ یا تعاون‘‘۔ ہندوستانی کی سرکردہ ماہر اقتصادیات محترمہ پونم گپتا نے ’’ہندوستانی معیشت کے بارے میں عالمی بینک کی رپورٹ‘‘ کے موضوع پر ایک مقالہ پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More