17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ارجن رام میگھوال کل حیدرآباد میں آبی وسائل سے متعلق جنوبی ریاستوں کی علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزارت  کل حیدرآباد میں ‘‘آبی وسائل سے متعلق جنوبی ریاستوں کی علاقائی کانفرنس’’ کا انعقاد کررہی ہے۔آبی وسائل ، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی نیز پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اس کانفرنس کی صدارت کریں گے۔اس کانفرنس میں 6 جنوبی ریاستوں جن کے نام آندھر پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرناٹک، کیرالہ اور تلنگانہ ہے۔ ان کے وزراء، پرنسپل سیکریٹری اور آبی وسائل کے انجینئر اِن چیف، ان کی نمائندگی کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد آبی وسائل اور بین ریاستی زیر التوا مسائل  پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کانفرنس میں کاویری ندی کے پانی کی تقسیم ، ملئی پریار ڈیم سے متعلق سپریم کورٹ کے تازہ ترین فیصلوں کے عمل درآمد اور کرشنا اور گوداوری مینجمنٹ بورڈ، پرمبیکلم الیار پروجیکٹوں، پولا ورم پروجیکٹ اور دوسرے بین ریاستی مسائل شامل ہوں گے۔

یہ کانفرنس 20 فروری 2018 کو صبح گیارہ بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک بیگم پیٹ کے تاج ویوانتا میں منعقد ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More