18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے بہترین مارچنگ دستہ کی ٹرافی دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے 26 جنوری 2018 کو نئی دہلی کے تاریخی راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے پنجاب ریجمنٹ  اور انڈو تبتن بارڈر پولس(آئی ٹی بی پی) کو آج بہترین مارچنگ دستہ ٹرافی دی ۔ پنجاب ریجمنٹ سینٹر کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر سنجیو سونی نے پنجاب ریجمنٹ کی جانب سے یہ ٹرافی حاصل کی ہے، جبکہ آئی ٹی بی پی کی جانب سے اس کے ڈائریکٹر جنرل جناب آر کے پچنندا نے یہ ٹرافی حاصل کی۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے دونوں دستوں کو ان کی شاندار کارکردگی اور ٹرافی حاصل کرنے کے لئے مبارکباد دی۔

اس تقریب میں دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے ، بری فوج کے سربراہ جنرل وپن راوت ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنین لامبا، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا،وزارت  دفاع کے سیکریٹری جناب سنجے مترا اور وزارت ، تینوں افواج اور وزارت امور داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

69 ویں یوم جمہوریہ کے مبارک موقع پر ہندوستانی بری فوج کی پرانی ریجمنٹوں میں سے ایک پنجاب ریجمنٹ نے  ایک آفیسر ، دو جونیئر آفیسر اور ریجمنٹ کے تمام اکائیوں سے تعلق رکھنے والے 144 رینک کے آفیسروں کے ساتھ دوسرے دستوں کے ہمراہ اپنے بے مثال صلاحیت اور شان کا مظاہرہ کیا۔ یوم جمہوریہ کے دستوں میں شامل پنجاب ریجمنٹ کو پہلے 1993 میں بہترین مارچنگ دستہ قرار دیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More