نئی دہلی،؍مئی ، صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے ایرٹریا کی حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی (24؍مئی 2017) کی ماقبل شام اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
ایرٹریا کےصدر عالی جناب ایسائیاس افورکی کے نام اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ ایرٹریا کے یوم آزادی کے موقع پر میں آنجناب کو اور ایرٹریا کے دوست دار عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔
ہندوستان اور ایرٹریا کےروایتی طورپردوستانہ تعلقات ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
جناب والا میری جانب سے آپ کی اچھی صحت اور ایرٹریا کے دوست دارعوام کی ترقی خوش حالی کیلئے میری نیک خواہشات قبول فرمائیں۔