20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آج راجستھان میں باڑمیر کے رامسر علاقے میں ٹڈی مخالف آپریشن کا کام ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، گجرات،اترپردیش  اورہریانہ ریاستوں میں 176055 ہیکٹیئر علاقے میں گیارہ اپریل 2020 سے شروع کرتے ہوئے 16 جولائی 2020 تک لوکسٹس سرکل آفیسز (ایل سی او) کے ذریعہ  ٹڈی پر قابو پانے کا آپریشن چلایا گیا۔ راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، گجرات،اترپردیش ،مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور بہار  ریاستوں میں 176026 ہیکٹیئر علاقے میں  ریاستی حکومتوں نے 16 جولائی 2020 تک  ٹڈی پر قابو پر قابو پانے کا آپریشن چلایا۔

ایل سی اوز نے  16 اور 17 جولائی 2020 کی درمیانی رات میں  راجستھان کے باڑمیر، جودھپور، بیکانیر، ناگور، چورو، جھنجھنو، سیکر، جالور اور سروہی 9 اضلاع میں 23 مقامات پر  اور  گجرات کے کچھ ضلع میں  ٹڈی پر قابو پانے کا آپریشن چلایا۔ اس کے علاوہ  متعلقہ راستی زراعتی محکموں نے بھی  اترپردیش میں  پیلی بھیت ضلع میں دو مقامات پر  اور راجستھان میں  پالی ضلع  کے ایک مقام پر  16 اور 17 جولائی کی درمیانی رات کو  ٹڈیوں کے چھوٹے گروپوں اوربکھرے ہوئی ٹڈیوں کے خلاف  آپریشن چلایا۔

آج راجستھان میں  باڑمیر کے رامسر علاقے میں ٹڈی مخالف آپریشن کا کام  ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی  کاپٹر نے سنبھالا

اے۔جودھپور راجستھان میں  بسال پور، ڈانگیا واس میں ٹڈی کنٹرول آپریشن

بی۔ اترپردیش میں پران پور پیلی بھیت میں ایک ڈرون کے ذریعہ آپریشن جاری ہے

سی۔ جودھپور راجستھان میں  تڑا، دیچو میں کنٹرول آپریشن

ڈی۔ جودھپور راجستھان میں  ڈانگیا واس میں ٹڈی کنٹرول آپریشن

ای۔راجستھان میں نوکھا بیکانیر میں ماری گئیں ٹڈیاں

آج (17 جولائی 2020) راجستھان کے باڑمیر، جودھپور،بیکانیر، ناگور، چورو، جھنجھنو، سیکر، جالور اور سروہی اضلاع میں گجرات کے کچھ ضلع میں اور اترپردیش کے پیلی بھیت ضلع میں چھوٹی گلابی ٹڈیوں اور بڑی پیلی ٹڈیوں کے جھنڈ سرگرم ہیں۔

ایف۔ راجستھان میں امرسر چورو میں ماری گئیں ٹڈیاں

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More