نئی دہلی، کووڈ-19 کے موجودہ بحران کے دوران راحتی سازو سامان کے ذریعہ ہم وطنوں کی مدد کرنے کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر دلی ہریٹیج کا روٹری کلب پریس انفارمیشن بیورو کے ساتھ تال میل میں بڑے پیمانہ پر تقسیم کے لئے تقریباً 50000 دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک فراہم کرتے ہوئے۔
فیس ماسک، لاک ڈاؤن کے دوران درزیوں کے ذریعے اپنے اپنے گھروں پر ہی تیار کئے گئے ہیں۔ تقسیم کاری کا یہ کام پی آئی بی کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل جناب کلدیپ سنگھ دھتوالیہ نے کیا۔ پی آئی بی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو جین نے روٹری کلب آج دہلی ہریٹیج کی جانب سے اس سلسلہ میں تال میل کی تمام کوششیں کیں۔
نیشنل میڈیا سینٹر میں آج یہ ماسک پریس کلب آف انڈیا کے سکریٹری جنرل جناب اننت بگیتکار، پریس ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری جناب سی کے نائیک ،سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ جناب سندیپ منہاس کے سپرد کئے گئے۔ روٹری دہلی ہریٹیج، مستقبل میں وزارت صحت اور دلی پولیس سمیت دوسری تنظیموں کے ساتھ مل کر ماسک کی تقسیم کاری میں مدد پہنچائے گا۔ گریٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب نوین کمار نے بھی مذکورہ بالا تینوں ماسک قبول کرنے والوں کے درمیان 40000 لیٹر سافٹ مشروبات تقسیم کیں۔