15 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرمی ڈینٹل کور نے اپنا 80واں یوم تاسیس منایا

Urdu News

آرمی ڈینٹل کور آج یکم فروری 2021 کو اپنا 80 واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اسے کو آج ہی کے دن 1941 میں تشکیل دیا گیا تھا۔

اس موقع پر، آرمی ڈینٹل کور کے ڈائرکٹر جنرل ڈینٹل سروس اور کرنل کمانڈینٹ لیفٹیننٹ جنرل این کے ساہو نے شہید سورماؤں کے اعزاز میں نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میمورئیل پر پھولوں کا ہار پیش کیا۔ ڈائرکٹر جنرل نے آرمی ڈینٹل کور کے عہدیداران اور فوجیوں کی اپنے پیغام میں، کووِڈ۔19 وبائی مرض میں ان کے ذریعہ کیے گئے کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی کے عملے نے اس چنوتی بھرے وقت میں فوجیوں اور ان کے کنبوں کی زبانی حفظانِ صحت کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں غیر معمولی عزم اور عہد بستگی کا مظاہرہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ساہو نے کہا کہ کور کے افراد کو فوجیوں کے علاج میں جدید تکنالوجی اور معالجے کے جدید پروٹوکول کو شامل کرنے کی مسلسل کوشش کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ایک سینک سمیلن بھی منعقد کیا گیا اور دہلی گیریسن کے کووِڈ سورماؤں کو ایوارڈس تفویض کیے گئے۔

چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نراونے نےاپنے مبارکبادی پیغام میں کور کے کارکنان کو کہا کہ جنگ اور امن کے وقت ان کے ذریعہ دی گئی اعلیٰ معیاری خدمات قابل تعریف ہیں۔ نراونے نے مستقبل کی تمام کوششوں میں آرمی ڈینٹل کور کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More