نئی دہلی، ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ماحولیات و جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت نے آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے مالی امداد کی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت فنون لطیفہ کو پھیلانے اور اس کو مقبول بنانے کے لئے ثقافتی تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے پانچ حصے ہیں جن میں ری پرٹوری گرانٹ، ثقافتی تنظیموں کو مالی امداد و ثقافتی تقریب اور پروڈکشن گرانٹ و ہمالیاؤں کی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالی امداد اور بودھ تبت آرٹ کی ترقی کے لئے مالی امداد شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مذکورہ اسکیم کے تحت مذکورہ مقصد کے لئے بہت سی تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔
وہ تنظیمیں جنہیں مالی امداد حاصل ہوئی ہے وہ سیمیناروں و نمائشوں، فیسٹولز جیسی ثقافتی سرگرمویں کو انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی وراثت کو فروغ دینے کے لئے یہ کافی اہم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2014 سے 2017 کے دوران آرٹ کو پھیلانے کے لئے ثقافتی تنظیموں کو 259 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔