18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرٹیکل 370 کی منسوخی ایک داخلی انتظامی معاملہ ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دلّی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم۔ وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی ایک داخلی انتظامی معاملہ ہے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنا جموں، کشمیر اور  لداخ کی تمام تر ترقی و فروغ کے لئے کیا گیا ہے۔

            آج نئی دلّی میں یوروپی پارلیمنٹ کے 25 سے زائد ممبران کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آرٹیک 370 کی منسوخی مساوات اور انسانی وقار کی جانب ایک قد م ہے۔ جناب نائیڈو نے محسوس کیا کہ اس اقدام سے بہتر حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے گا جہاں عوام گولیوں کے ڈر و خوف کے سائے کی بجائے آزادی کے پھل کے ذائقے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 5 اور 6 اگست، 2019 کو پارلیمنٹ میں تجویز رکھی تھی جس کے جواب میں اتفاق رائے پایا گیا۔ ”ایوان زیریں میں اس کے حق میں 80 فیصد اور ایوان بالا میں تقریباً 66فیصد ووٹ اس بل کی حمایت میں پڑے تھے۔

            جموں و کشمیر کے بھارت کے لازمی حصہ ہونے کی قبولیت یا الحاق ہونے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ دینے کے ضمن میں آئین ہند میں آرٹیکل 370 کا اہتمام کیا گیا تھا اور ابتداء سے ہی یہ ایک عبوری عمل تھا۔

            نائب صدر نے کہا کہ خصوصی درجہ اور اس کے نتائج پر غور و خوض کیا گیا اور گزشتہ کچھ دہائیوں سے بھارتی پارلیمنٹ میں متعدد بار اس موضوع  پر بحث و مباحثہ ہوا۔

              ریاست میں نا مساعد حالات سے بھر پور چیلنج مثلاً بد عنوانی، جواب دہی کی کمی اور سب سے پریشان کن امر، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور سر حد پار سے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سست رفتار ترقی کا تذکرہ کرتے ہوئے  نائب صدر نے کہا کہ ریاست میں بھارت کی آزادی کے 70 سال کے بعد ریاست میں صورت حال نے پالیسی سازوں کو مطمئن کیا ہے کہ وہ گرتی ہوئی صورت حال کو جاری نہیں رہنے دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کہ جان و مال اور املاک کے نقصان کا تحفظ کیا جا سکے۔

            نائب صدر نے کہا کہ اس بات کا سہرا حکومت کے سر بندھتا ہے کہ یہ اقدامات اب تک ایک گولی چلائے بغیر کامیابی کے ساتھ مکمل کر لئے گئے ہیں اور اب تک پولیس فائرنگ میں کسی کی جان تلف   نہیں ہوئی ہے۔

            انہوں نے کہا کہ پابندیاں عارضی طور پر عائد کی گئی تھیں اور درجہ بہ درنہ مرحلہ وار طریقے پر ان میں ڈھیل دی جا رہی ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے وفد کو مطلع کیا کہ حکومت کے ذریعہ متعدد  اقدامات جموں و کشمیر میں اطلاعات کی فراہمی کو سہل اور یقینی بنانے کی غرض سے اٹھائے گئے ہیں۔

            بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے حالیہ انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 98.3 فیصد ووٹروں کا ٹرن آؤٹ ایک پُر امن انتخابات کی تکمیل کا اشارہ ہیں۔

            ویدک زمانے سے پُر امن بقائے باہم کے اصولوں میں یقین کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہمارا یہ نظریہ ہے کہ ساری دنیا ایک کنبہ ہے۔ جناب نائیڈو نے یوروپی یونین کے وفد سے کہا کہ بھارت کا یقین ہے کہ ترقی کے لئے امن پیشگی اور  لازمی شرط ہے  اور آفت زدہ علاقوں میں امن کے لئے نیک خواہشات پیش کیں تاکہ وہ لوگ بھی معیاری زندگی کا لطف اٹھا سکیں۔

            راجیہ سبھا کے چیئر مین نے آنے والے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ بھارت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پارلیمنٹ تبدیلی کے اس عمل میں ایک سرگرم اور کلیدی کرداد ادا کر رہی ہے۔

            انہوں نے وفد سے یہ بھی کہا کہ بھارت علاقائی اور عالمی مسائل پر یوروپی یونین کے ساتھ تشویش میں شراکت داری اور باہمی نظام کی اصلاح اور اداروں کو عالمی حقائق کے تئیں بہتر بنانے کے لئے خواہش مند ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More