15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آسام میں این آر سی پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان

Urdu News

نئی دلّی: آسام میں این آر سی ڈرافٹ پر وزیر داخلہ جناب راج

ناتھ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج آسام میں این آر سی ڈرافٹ لسٹ شائع کی گئی ہے ۔ میں مودبانہ طور پرعرض کر نا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک ڈرافٹ ہے اور یہ فائنل این آر سی نہیں ہے ۔
ہر کسی کو کلیم داخل کرنے ؍ قانون کے مطابق اعتراض کرنے کا پورا موقع ملے گا ۔ تمام دعوؤں اور اعتراضات کے نمٹارے کے بعد ہی حتمی این آر سی شائع کی جائے گی ۔
کچھ لوگ غیر ضروری طور پر خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ میں تمام لوگوں کویہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی ڈر اور خوف کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ کچھ غلط اطلاعات بھی پھیلائی جا رہی ہیں ۔ این آر سی کا عمل غیر جانب داری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ۔ کچھ لوگ ہو سکتا ہے کہ اپنے ضروری دستاویزات داخل نہ کر پائے ہوں ، انہیں دعوے ا ور اعتراضات کے ذریعے پورا موقع دیا جائے گا ۔
میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ حتمی این آر سی کے بعد بھی ہر شخص کو موقع حاصل ہو گا کہ وہ غیر ملکیوں سے متعلق خصوصی عدالت یا ٹریبونل تک رسائی حاصل کر سکے ۔ کسی کے خلاف کسی طرح کی جبر و اکراہ پر مشتمل کار روائی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔
این آر سی کا عمل مکمل انصاف اور شفافیت کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے ۔ اس کی نگرانی سپریم کورٹ کے ذریعہ کی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More