14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آٹھواں بھارت۔ میانمارآپسی تال میل پر مبنی گشت

Urdu News

نئی دلّی، میانمار کا بحری جہاز یو ایم ایس کنگ تابن شویٹی (773) اور یو ایم ایس ان لے (او پی وی۔ 54) انڈمان و نکو بار کمانڈ میں آٹھویں بھارت۔ میانمار  آپسی تال میل پر مبنی معاون گشت (آئی ایم سی او آر) کی افتتاحی تقریب میں حصہ لینے کے لئے 20 مئی، کو پورٹ بلیئر پہنچے۔ میانمار کے وفد کی قیادت کموڈور ہتین ون، کمانڈر، ائیوارواڈے نیول کمانڈ نے کی۔ انہوں نے 20 مئی، 2019 کو کموڈور آشوتوش ردھورکر، وی ایس ایم، بیول کمپونینٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔

 دونوں ملکوں کی بحریاؤں کا یہ آپسی تال میل کا معاون گشت انسداد  دہشت گردی، غیر قانونی ماہی پروری، منشیات کی اسمگلنگ، بردہ فروشی، غیر قانونی شکار اور دونوں ملکوں کے مفاد میں دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More