نئی دلّی ، آیوش کے وزیر مملکت ( آزدانہ چارج ) جناب شری پد یسو نائک نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ آیورویدک سائنس سے متعلق تحقیق کی مرکزی کونسل نے ، کونسل کے تحت 15 اداروں کے توسط سے 14 ریاستوں میں قبائلی حفظان صحت تحقیقی پروگرام ( ٹی ایچ سی آر پی ) شروع کیا ہے ۔
اس پروگرام یعنی ٹی ایچ سی آر پی کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں :
- قبائلی افراد کے حالات زندگی کا مطالعہ
- صحتی اعداد و شمار سے متعلق اطلاع جمع کرنا
- کھانا کھانے اور کھانے سے پرہیز کرنے ، بیماریوں کا شکار ہونے کی تکریر اور اس علاقے میں عام طور پر استعمال ہونے والے ادویہ جاتی پودوں سے متعلق مطالعے کا اہتمام
- قبائلیوں کے دروازے پر طبی امداد کی فراہمی
- حفظان صحت سے متعلق عادات و اطوار ، کھانا کھانے کے طریقوں ، پتھیا پتھیا کے آیورویدک نظریہ کے بارے میں جانکاری کی فراہمی
- صحت مند انداز حیات اپناکر بیماریوں کی روک تھام اور صاف ستھرا ماحول ( سووچھتا )
- اس علاقے میں ایل ایچ پی / لوک ادویہ / روایتی طریقہ ہائے علاج کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی وغیرہ
17-2018 ء کے لئے نشانے اور حصولیابیوں کا گو شوارہ درج ذیل ہے :
نشانہ ( 18-2017 ء ) |
حصولیابی |
آبادی سے متعلق مطالعات کے لئے ، جس قدر تعداد میں آبادی پر احاطہ کیا جائے گا ، 100000 |
جس قدر آبادی پر احاطہ کیا گیا – 100316 |
مقامی صحتی روایات کی دستاویز بندی – 150 |
159 ایل ایچ ٹی / لوک دعووں کی دستاویز بندی کی گئی |