نئی دہلی،؍جون،ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق 23 جون 2017 تک خریف کی فصل کی بوائی کُل 130.74 لاکھ ہیکٹئرپر کی جاچکی ہے، جبکہ پچھلے سال اس وقت تک 119.28 لاکھ ہیکٹئر پر بوائی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دھان کی بوائی 16.70 لاکھ ہیکٹر اراضی پر، دالوں کی بوائی 5.97 لاکھ ہیکٹرپر موٹے اناج کی بوائی 17.71 لاکھ ہیکٹئر پر ، گنے کی بوائی 47.52 لاکھ ہیکٹر پر کپاس کی بوائی 24.70 لاکھ ہیکٹیر پر کی جاچکی ہے۔
اب تک جتنے رقبے پر بوائی کی گئی ہے اس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:
فصل | 2017-18میں بوائی کا رقبہ | 2016-17 میں کی گئی بوائی کا رقبہ |
چاول | 16.70 | 15.97 |
دالیں | 5.97 | 9.01 |
موٹا اناج | 17.71 | 15.94 |
تلہن | 11.24 | 7.23 |
گنا | 47.52 | 44.82 |
جوٹ اور میستا | 6.91 | 7.24 |
کپاس | 2.70 | 19.07 |
میزان | 130.74 | 119.28 |