19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترپردیش 2اکتوبر،2018تک کھلے میں رفع حاجت کے طریقے سے مبراریاست بن جائیگی

Urdu News

نئی دہلی: اترپردیش کے وزیراعلیٰ ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤمیں سووچھ بھارت مشن گرامین ( ایس بی ایم ۔ جی) کی پیش رفت کا ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ گذشتہ شام ویڈیوکانفرنس کے توسط سے جائزہ لیاہے ۔ پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کی وزارت ،حکومت ہند کی نمائندگی بھی اس موقع پر تھی ، نیز اترپردیش کے چیف سکریٹری اور ریاست کے دیگرسینیئر افسران بھی موجود تھے ۔

          وزیراعلیٰ موصوف نے 2اکتوبر،2018تک ریاست میں کھلے میں رفع حاجت کے طریقے کو ختم کرنے کی ریاست کی  عہد بندگی کا اعادہ کیا ۔انھوں نے کہاکہ یہ  2اکتوبر ،2019سے قبل ہوگا ،جو اس سلسلے میں قومی ڈیڈ لائن یعنی قومی پیمانے پرآخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ انھوں نے ایس بی ایم ۔ جی کو جن آندولن یعنی عوامی تحریک بنانے کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ اسے محض ایک سرکاری پروگرام تک محدود نہیں رہنا چاہیئے ، انھوں نے کہاکہ جن اضلاع نے اس سلسلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے،وہاں سماج کے تمام طبقات کو بڑی کامیابی کے ساتھ اس تحریک سے وابستہ کیاگیاہے ، تب کہیں جاکریہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انھوں نے تمام ضلع مجسٹریٹوں سے اپیل کی کہ وہ احتساب کا عمل اختیارکریں اورسماج کے ہرطبقے کو اس مشن میں شامل کریں اور روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ ذاتی طورپر اس پروگرام کی  پیش رفت کی نگرانی کا جائزہ لینے کے لئے صرف کریں ۔

          وزیراعلیٰ موصوف نے ضلع مجسٹریٹوں سے کہاکہ وہ فیلڈ میں اس پروگرام کی بہترنگرانی اورنفاذ کو یقینی بنانے کے لئے سماجی میڈیاسے استفادہ کریں ۔ انھوں نے برتاو میں تبدیلی کے لئے جو عمل اپنایاجارہاہے اس کی کوالٹی برقراررکھنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ضلع مجسٹریٹ حضرات کوسووچھ گرہیوں اور معماران کوترغیبات کی بروقت ادائیگی کے عمل کو یقینی بناناچاہیئے ۔

          اترپردیش نے گذشتہ چھ مہینوں کے دوران کھلے میں رفع حاجت کے طریقے کے خاتمے کے معاملے میں قابل ذکرپیش رفت حاصل کی ہے اورریاست میں صفائی ستھرائی کے عمل کا احاطہ 70فیصد سے تجاوز کرگیاہے ۔ ریاست میں 7اضلاع اور 28ہزارسے زائد گاوؤں کو  اوڈی ایف یعنی کھلے میں رفع حاجت سے مبرا درجہ حاصل ہوچکاہے۔ قومی پیمانے پر صفائی ستھرائی کا احاطہ جو 2014میں 39فیصد تھا ،وہ بڑھ کر تقریباً85فیصد تک پہنچ گیاہے اور 3.75لاکھ گاوؤں ، 389اضلاع ، 13ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام 4علاقوں کو پہلے ہی کھلے میں رفع حاجت سے پاک یا مبراقراردیاجاچکاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More