نئی دہلی،16۔فروری ۔اترپردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 69 اسمبلی نشستوں پر چناؤ کرائے جائیں گے ۔ اس مرحلے میں کُل دو کروڑ 41 لاکھ 67 ہزار 407 رائےدہندگان 826 امید واروں کی سیاسی قسمتوں کا فیصلہ کریں گے ۔ان دو کروڑ سے زائد ووٹروں میں مرد رائے دہندگان کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 989 اور خاتون ووٹروں کی تعداد ایک کروڑدس لاکھ 27 ہزار 390 ہے جبکہ تیسری صنف کے ووٹروں کی تعداد 1028 ہے ۔
تیسرے مرحلے میں جن 69 اسمبلی نشستوں کے لئے چناؤ کرائے جائیں گے ان کے لئے چناؤ لڑنے والے کُل 826 امیدوار وں میں 105 خاتون امید وار بھی شامل ہیں۔
اس چناؤ میں سب سے زیادہ امیدواروں والا اسمبلی حلقہ 200- اٹاوہ ہے ، جس میں کُل 21 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سب سے کم امیدواروں والا اسمبلی حلقہ 272- حیدرگڑھ اسمبلی حلقہ ہے ، جہاں کُل تین امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
تیسرے مرحلے اس چناؤ میں 35 اسمبلی حلقے ایسے ہیں جن میں خاتون امیدوار وں کی تعداد ایک سے زائد ہے ۔
اس مرحلے میں اتر پردیش اسمبلی کے تیسرے مرحلے کے چناؤ میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے ۔ دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی کے 69 امیدوار اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے 68 امیدوار قسمت آزمائی کرر ہے ہیں ۔علاوہ ازیں ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے 6 اور مارکس نواز کمیونسٹ پارٹی کے 6 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ انڈین نیشنل کانگریس کے 14 ، نیشنل کانگریس پارٹی کے 3 اور راشٹریہ لوک دل کے 40 امیدوار میدان میں ہیں۔
سماج وادی پارٹی نے تیسرے مرحلے کے اس چناؤ میں اپنے 61 امیدوار میدان میں اتارے ہیں ۔اس طرح اس چناؤ میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 826 ہوگئی ہے ۔
170-سروجنی نگر اسمبلی حلقہ ایسا اسمبلی حلقہ ہے جس میں رائے دہندگان کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ 213 –سیسا مؤ اسمبلی حلقے میں رائے دہندگان کی تعداد سب سے کم ہے ۔
تیسرے مرحلے میں 69 اسمبلی نشستوں کے لئے کرائے جانے والے چناؤ میں بی یو -30135 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اورسی یو- 28167 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے ووٹنگ کرائی جائے گی ۔اس طرح کُل 25606 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے ووٹ ڈالے جائیں گے۔