15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اختراع اور خود اعتمادی کے جذبے کی حوصلہ افزائی کے لئےمائی گوو کے ذریعے اتم نربھر بھارت لوگوڈیزائن مقابلے کا اہتمام

Urdu News

بھارت سرکار مائی گوو ڈاٹ ان پر اتم نربھر بھارت لوگوں کے ڈیزائن مقابلے کا اہتمام کررہی ہے جس کے ذریعے سے وہ ملک کے شہریوں سے اتم نربھر بھارت کے لئے تخلیقی اور اختراعی جانکاریوں پر مبنی ایک لوگو تیار کرواکر اتم نربھر بھارت مہم کو ایک الگ پہچان دینے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کے لئے داخلوں کو جمع کرنےکی آخری تاریخ 5 اگست 2020 کو رات 11.45 بجے تک ہے۔ جیتنے والے لوگوں کو نقد 25 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

مالی گوو ایک ملک کی حکمرانی اور ترقی میں بھارتی شہریوں کی سرگرم شرکت کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کئے گئے ایک شہری مصروفیت کا پلیٹ فارم ہے۔ مائی گوو نے مختلف محکموں اور سووچھ بھارت، دیکھو اپنا  دیش، لوک پال اور کئی دیگر پہل کے لئے لوگو کو کراوڈ سورس کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے اتم نربھر بھارت کے وژن کے تحت بھارت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کس طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور اس کے ذریعے پیش کئے گئے مواقع کو اجاگر کرتا ہے۔ بھارت نے صبر اور خوداعتمادی کے جذبے کے ساتھ کووڈ-19 کی صورتحال کا سامنا کیا ہے جو اس سچے اور حقیقت کے ذریعے سے واضح ہوتا ہے کہ مارچ 2020 سے پہلے بھارت میں پی پی ای کی پیداوار صفر تھی جو کہ بڑھ کر موجودہ وقت میں روزانہ 2 لاکھ پی پی ای کٹ کی پیداوار کرنےکی صلاحیت ہوگئی ہے اور یہ لگاتار بڑھ رہی ہے۔

اس کے علاوہ ہندوستان نے یہ ثابت کیا ہےکہ وہ کس طرح سے چیلنجوں سے آگے بڑھتا ہے اور اس کو مواقع میں بدلتا ہے، جوکہ زندگی کو بچانے والے وینٹی لیٹرس کے بنانے میں اشتراک کے لئے مختلف آٹو موبائل سیکٹر صنعتوں کے دوبارہ تجویز کرنے سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More