19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اروناچل پردیش کے طلبہ کے ایک گروپ نے جناب کرن رجیجو سے ملاقات کی

Urdu News

نئیدہلی، اروناچل پردیش کی دبانگ وادی کے 24طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے ، جو بھارتی فوج  میں جموں و کشمیر رائفلس کے 19ویں ماؤنٹین  ڈویژن کے ذریعے منعقدہ نیشنل انٹیگریشن ٹوورمیں شرکت کر رہے ہیں، آج امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب دکرن رجیجو سے ملاقات کی۔ یہ ٹوور 24دسمبر2017 سے 6 جنوری 2018 تک کیلئے ہے، جس کے دوران قومی دارالحکومت دلی ، آگرہ اور لکھنؤ کا دورہ کرے گا۔

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب رجیجو نے دوردرازکے علاقوں میں رہنے والے بچوں کو قومی دارالحکومت اور دیگر تاریخی شہروں کا دورہ کرنے اور بھارت کی عظمت کا مشاہدہ کرنے کیلئے نیشنل انٹیگریشن ٹوور منعقد کرنے پر جمو ں و کشمیر رائفلس کی ستائش کی۔

طلبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ نیشنل انٹیگریشن ٹوور فوج کے ذریعے شروع کی گئی ایک اچھی پہل ہے، کیونکہ اس میں شامل زیادہ ترطلبہ کا یہ ریاست سے باہر ان کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا کر اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنے تجربات کے بار ے میں بتائیں۔ انہوں نے بچوں کو صلاح دی کہ وہ اپنی پڑھائی میں زیادہ محنت کریں اور پیشہ ورانہ کریئر اپنائیں۔

نیشنل انٹیگریشن ٹوور کا مقصد ہم آہنگی اور بیداری کو فروغ دینا ہے۔ اس ٹوور کا مقصد طلبہ کو ملک کے ساتھ مربوط کرنا اور کسرت میں وحد ت کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔ یہ طلبہ اہم مقامات جیسے تاج محل ، فتح پور سیکری، آگرے کا قلعہ، لکھنؤ کا امام باڑہ، دلی میں راج گھاٹ، انڈیا گیٹ، نیشنل میوزیم، پرگتی میدان اور دلی میٹرو کا دورہ کر رہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More