Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اساتذہ ملک کی ترقی کے کلیدی معمار ہیں : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اساتذہ  ملک کی ترقی کے  کلیدی معمار ہیں اور  تعلیم بنیادی طور پر مادری زبان میں  ہی دی جانی چاہیئے ۔ جناب ایم وینکیا نائیڈو آج یہاں   یومِ اساتذہ کے موقع پر     ٹیچروں  کو  2017 ء کے قومی ایوارڈس پیش کرتے ہوئے  ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر  انسانی وسائل کے   فروغ کے مرکزی وزیر  جناب پرکاش جاوڑیکر ،  انسانی وسائل کے فروغ کے  مرکزی وزیر مملکت   جناب اوپیندر کُشواہا اور  دیگر معزز  شخصیتیں بھی موجود تھیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ    یہ آپ جیسے اساتذہ  کی ہی وجہ ہے کہ ہمارے تعلیم کا نظام  مہارت     کی اونچائیوں کی سمت تیزی سے  پیش قدمی کر رہا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ   آپ کی غیر معمولی  خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے  آپ کو  ایک منفرد حیثیت  سے تسلیم کیا ہے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کے ملکوں نے ہندوستان کو  ایک عالمی استاد یا وِشو گُرو کے طور پر تسلیم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ    تمام بچوں  ، نو جوانوں اور بالغوں کو اچھی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اب بھی بہت سے چیلنجز ہیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سماجی ذہنی رجحان اور رویہ میں تبدیلی آنی چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ہم کو    ایسے اخلاقیات   پیدا کرنے چاہئیں  کہ   سیکھنے کے عمل کی  قدر ہو سکے    ۔ اخلاقیات  ، اساتذہ کا احترام  کرنا سکھاتے ہیں ۔   اساتذہ کو اپنے رویہ کے ذریعے  اور طلباء کے ساتھ اپنے  رابطے  کے ذریعے اِس بات کو یقینی بنانا چاہیئے  کہ وہ   مساوات ، جمہوریت    اور  امن   کی  قدر کر سکیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہم کو ایسی   قدریں پیدا کرنی چاہیئں  کہ جس میں اساتذہ کا احترام کیا جاتا ہو ۔   انہوں نے کہا کہ  اساتذہ کو سکھانے  کے عمل کے دوران طلباء کے ساتھ دوستانہ ماحول  اختیار کرنا چاہیئے ۔   اگر ہم کو  معیاری تعلیم کو عام کرنا  ہے تو اساتذہ    انفرادی طور پر پڑھائیں ۔

          انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ   کو چاہیئے کہ وہ  سرگرمیوں کے ذریعے  طلباء کو سکھائیں اور یہ  بنیادی اصول ہے کہ  جس کی  گُرو دیو رویندر ناتھ ٹیگور  ، شری اربندو اور مہاتما گاندھی جیسے ماہرین تعلیم  کے ذریعے  تفصیل فراہم کی گئی ہے ۔   گاندھی جی نے  نئی تعلیم کا  ایک جامع اور مربوط ویژن مربوط کیا تھا   ۔ نائب صدر نے  ملک بھر کے  منتخب  45 اساتذہ کو 2017 ء کے  اساتذہ کے لئے قومی ایوارڈس پیش کئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More