16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسنیپ شاٹ: عام انتخابات 2019 مرحلہ۔ ایک کی تیاریاں

Urdu News

نئی دہلی، عام انتخابات 2019 کے مرحلہ ایک  17 ویں لوک سبھا کے عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور کل بروز جمعرات، 11 اپریل 2019 کو پولنگ ہوگی۔  20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 91 لوک سبھا نشستیں ہیں۔ یہاں پیش ہیں ان پولنگ ریاستوں کی کچھ دلچسپ جھلکیاں۔

انڈومان اور نکوبار جزائر

  • مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں 41 گریٹ انڈومان قبائل کے اسٹریٹ جرائز  سے جبکہ ہٹ خلیج میں 65 اونج قبائل اور کمیمپبیل خلیج کے 100 شومپین  قبائل ہیں۔

Maps_1.jpg

اروناچل پردیش

  • سب س کم تعداد میں رائے دہنگان کے ساتھ پولنگ اسٹیشن:

45ہیولیانگ (ایس ٹی) کے تحت مالوگیم کے اسمبلی حلقے  میں صرف ایک خاتون ووٹر ہے۔

  • 3مکتو (ایس ٹی) کے تحت 18 لوگوں تھانگ اسمبلی حلقہ، سب سے بلند پولنگ اسٹیشن ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً 13583 فت ہے۔
  • ریاست میں 11 پولنگ اسٹیشن خصوسی طور پر خواتین کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔

Maps_2.jpg

میزورم

  • برو پناہ گزینوں کے لئے، جو تریپورہ میں کیمپ میں مقیم ہیں کے لئے میزورم ۔ تریپورہ سرحد پر کنہہ من میں 15 خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
  • میزروم پارلیمانی حلقوں میں منفرد خصوصیت ہے۔ یہاں رائے دہندگان  کے پاس 100 فیصد الیکٹرو فوٹو آئی ڈنٹیٹی (شناخت کارڈز)(ای پی آئی سی)  ہیں

Maps_5.jpg

سکم

  • سکم میں سب سے بلند پولنگ بوتھ جس کی بلندی 13500 فٹ ہے، ہند۔ چین سرحد پر گناتھانگ وادی میں واقع ہے۔ 21 گھنا تھنگ۔ ماچونگ اسمبلی حلقے سے 180 رجسٹرڈ راے دہندگان 11 اپریل کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
  • 39آل ویمن پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن کا انتظام تمام خواتین پارٹیز اور خواتین پولیس دستوں کے ہاتھوں میں ہے۔

Maps_6.jpg

میگھالیہ

  • میگھالیہ میں 52 فیصد خواتین رائے دہندگان ہیں ان میں 32.34 فیصد خواتین کی عمریں 20 سے 29 برس کے درمیان ہیں۔
  • میگھالیہ مں پہلی مرتبہ، بریل ووٹر آئی ڈی کارڈ۔ ای پی آئی سی بنائے گئے ہیں۔ یہ بریل ای پی آئی سی نابینہ لوگوں کے استعمال کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

Maps_4.jpg

بہار

  • تمباکو سے پاک پولنگ بوتھ: ملک میں دہلی کے بعد بہار دوسری ریاست بن گئی ہے جہاں لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے تمام پولنگ بوتھوں کو تمباکو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔
  • 350 پولنگ بوتھوں پر لائیو ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ آزادانہ اور منصفافنہ پولنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Maps_3.jpg

اترپردیش

  • ریاست میں گزشتہ عام انتخابات 2014 کے بعد سے کل رائے دہنگان کی تعداد 5506336 (یعنی 3096 فیصد) تک بڑھ گئی ہے۔
  • 1675567 رائے دہنگان مذکورہ تعداد میں سے 18۔19 عمر کے زمرے میں ہیں۔

Maps_7.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More