16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے گروپ-بی اور گروپ-سی کے عہدوں کے لئے بھرتی

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کے اسٹاف سلیکشن کمیشن نے مختلف محکموں ؍ اداروں میں گروپ-بی (غیر گزیٹڈ) ؍ گروپ-سی  کی 130 زمروں میں 1136 خالی آسامیوں کو مشتہر کیا ہے۔ ان خالی آسامیوں کی بھرتی ایس ایس سی کے مختلف علاقائی دفاتر کے تحت کی جائے گی۔ کمیشن کے شمالی خطے میں 36 زمروں میں 299 خالی آسامیاں ہیں، اسی طرح مختلف علاقائی دفاتر میں خالی عہدوں ؍ آسامیوں کے لئے اشتہار؍ نوٹس کی تفصیلات وغیرہ: www.ssc.nic.in پر دیکھی جاسکتی ہیں اور ایس ایس سی کے علاقائی دفاتر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

امیدوار کئی عہدوں کے لئے کئی خطوں سے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوارو ں کا انتخاب تحریری امتحان کی بنیاد پر  ہوگا اور یہ امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا۔

تفصیلی اشتہار ؍ نوٹس جس میں عہدوں ؍ آسامیوں کی تمام تفصیلات ، اہلیت کی شرائط اور درخواست دینے کے ضابطے ایس ایس سی (ہیڈکوارٹر) کی ویب سائٹ : www.ssc.nic.inپر دستیاب ہیں اور  ایس ایس سی کے شمالی خطے کی ویب سائٹ : www.sscnr.net.inپر دستیاب ہیں۔ان عہدوں کے انتخاب کے لئے صرف آن لائن درخواستیں دی جاسکتی ہیں جو : www.ssconline.nic.in or www.ssc.nic.in>Notices> پر دی جاسکتی ہیں۔ آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2018 ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More