25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل کی وزارت نے بھوبنیشور میں اسٹیل صارفین کی کونسل کی دوسری میٹنگ کا انعقاد کیا

Govt plans strategic disinvestment of Salem Steel Plant
Urdu News

نئی دہلی،؍جون،اسٹیل صارفین کی قومی کونسل کی  دوسری میٹنگ، جس کا موضوع ہے  اسٹیل کی صنعت کی موجودہ حیثیت اور مستقبل کی راہ ’’اسٹیل کے مرکزی وزیر چودھری بریندرسنگھ کی صدارت میں 16 جون 2017 کو بھوبنیشور میں منعقد ہوگی۔ اسٹیل صارفین  کی  کونسل کا کام حکومت کو لوہے اور اسٹیل کی سپلائی ، دستیابی، معیار اور مارکیٹ کے رجحانات سے متعلق معاملات پر مشورہ دینا ہے۔

بھارت دنیا میں اسٹیل پید ا کرنے والا تیسراسب سے بڑا ملک ہے۔ جبکہ ملک میں اسٹیل کی فی کس اوسط کھپت 60 کلو گرام ہے جبکہ اس کے مقابلے دنیا کی اسٹیل کی فی کس اوسط کھپت 208 کلو گرام ہے۔اسٹیل کی وزارت ملک میں اسٹیل کی کھپت کو بڑھانے کیلئے مستقل اس کے استعمال کے نئے نئے طریقے تلاش کرتی ہے۔ حال ہی میں مرکزی کابینہ نے حکومت کی خریداری میں ملک میں تیار کردہ لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات کو ترجیح دینے کی پالیسی کو منظوری دی ہے۔ یہ میٹنگ اسٹیل سے متعلق تمام معاملات کو حال کرنے کیلئے ایک اچھے وقت پر ہورہی ہے۔

اڈیشہ  میں  اسٹیل کی صنعت، خاص طور سے سرکاری سیکٹر نے  اسٹیل کی صنعت کی ترقی کیلئے اہم رول ادا کیا ہے۔ اڈیشہ جیسی ریاستوں سے امید ہے کہ وہ ملک میں اسٹیل کے دیہی استعمال کے بڑے مراکز ثابت ہوں گے۔ بھارت میں اڈیشہ اسٹیل بنانے کا ایک بہتر مقام ہے اور اسے جغرافیائی طور پر فوائد حاصل ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ  ریاست کی آبادی بھی اس سلسلے میں صلاحیت سے مالا مال ہے۔  یہی وجہ ہے کہ  ملک میں اسٹیل بنانے کی صنعت کو فروغ دینے میں ریاست کے تعاون کی وجہ سے اڈیشہ کے بھوبنیشور کو کانفرنس کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

 یہ میٹنگ ملک میں اسٹیل کی پیداوار، استعمال، اسٹیل کی صنعت کا پس منظر، اسٹیل کے عالمی رجحانات اور دیگر تعمیراتی اشیاء میں اسٹیل کے استعمال کے فوائد جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس میٹنگ میں مختلف وزارتوں کئی صنعتی انجمنوں لوہا اور اسٹیل کی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد ، بلڈر، مختلف صنعتوں کے ماہرین اور ملک میں اسٹیل بنانے والے ممتاز صنعتکار وں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More